مواد پر جائیں

سورۃ ابراہیم 14:23 إبراهيم

یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1773، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 258 پر ہے۔

وَأُدۡخِلَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَا بِإِذۡنِ رَبِّهِمۡۖ تَحِيَّتُهُمۡ فِيهَا سَلَٰمٌ

جو لوگ ایمان ﻻئے اور نیک عمل کیے وه ان جنتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے چشمے جاری ہیں جہاں انہیں ہمیشگی ہوگی اپنے رب کے حکم سے1 ۔ جہاں ان کا خیر مقدم سلام سے ہوگا.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ اہل شقاوت و اہل کفر کے مقابلے میں اہل سعادت اور اہل ایمان کا تذکرہ ہے۔ ان کا ذکر ان کے ساتھ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے اندر اہل ایمان والا کردار اپنانے کا شوق و رغبت پیدا ہو۔
  2. 2 یعنی آپس میں ان کا تحفہ ایک دوسرے کو سلام کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں فرشتے بھی ہر ہر دروازے سے داخل ہو ہو کر انہیں سلام عرض کریں گے۔

14:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ابراہیم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ابراہیم 14:23 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 14:23

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے خبردار کرنے کے لیے روز قیامت کافروں کے انجام کا ذکر کیا تو ساتھ ہی ترغیب دینے کے لیے اہلِ ایمان کے حسنِ انجام کا ذکر بھی کیا، فرمایا:

23- ظالموں کے انجام کے اُلٹ، ایمان لانے اور نیک اعمال کرنے والوں کو ایسی جنتوں میں داخل کیا جائے گا جن کے محلات اور درختوں کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی۔ وہ اپنے رب کے حکم اور مرضی سے ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ وہ ایک دوسرے کو سلام کیا کریں گے، فرشتے بھی انھیں سلامی دیں گے اور ان کا رب جو پاک ہے، وہ بھی انھیں سلامتی کا تحفہ عطا کرے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
258
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
258
نسخ مصحف (612 صفحات)
259
آیت 14:23 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 14:23 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 14:23 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 258 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 258 · نسخ مصحف (612 صفحات): 259.

آیت 14:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 14:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 14:23: حروف کی تعداد 78، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 14:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 14:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,773 ہے۔

سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔

سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ابراہیم مکی ہے۔

کیا آیت 14:23 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 14:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play