سورۃ ابراہیم 14:22 إبراهيم
یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 22 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1772، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 258 پر ہے۔
وَقَالَ ٱلشَّيۡطَٰنُ لَمَّا قُضِيَ ٱلۡأَمۡرُ إِنَّ ٱللَّهَ وَعَدَكُمۡ وَعۡدَ ٱلۡحَقِّ وَوَعَدتُّكُمۡ فَأَخۡلَفۡتُكُمۡۖ وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيۡكُم مِّن سُلۡطَٰنٍ إِلَّآ أَن دَعَوۡتُكُمۡ فَٱسۡتَجَبۡتُمۡ لِيۖ فَلَا تَلُومُونِي وَلُومُوٓاْ أَنفُسَكُمۖ مَّآ أَنَا۠ بِمُصۡرِخِكُمۡ وَمَآ أَنتُم بِمُصۡرِخِيَّ إِنِّي كَفَرۡتُ بِمَآ أَشۡرَكۡتُمُونِ مِن قَبۡلُۗ إِنَّ ٱلظَّٰلِمِينَ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ
جب اور کام کا فیصلہ کردیا جائے گا تو شیطان1 کہے گا کہ اللہ نے تو تمہیں سچا وعده دیا تھا اور میں نے تم سے جو وعدے کیے تھے ان کے خلاف کیا2، میرا تم پر کوئی دباؤ تو تھا ہی نہیں3، ہاں میں نے تمہیں پکارا اور تم نے میری مان لی4، پس تم مجھے الزام نہ لگاؤ بلکہ خود اپنے آپ کو ملامت کرو5، نہ میں تمہارا فریاد رس اور نہ تم میری فریاد کو پہنچنے والے6، میں تو سرے سے مانتا ہی نہیں کہ تم مجھے اس سے پہلے اللہ کا شریک مانتے رہے7، یقیناً ﻇالموں کے لیے دردناک عذاب ہے.8
مترجم کے حواشی (8)
- 1 یعنی اہل ایمان جنت میں اور اہل کفر و شرک جہنم میں چلے جائیں گے تو شیطان جہنمیوں سے کہے گا۔
- 2 اللہ نے جو وعدے اپنے پیغمبروں کے ذریعے سے کئے تھے کہ نجات میرے پیغمبروں پر ایمان لانے میں ہے۔ وہ حق پر تھے ان کے مقابلے میں میرے وعدے تو سراسر دھوکا اور فریب تھے۔ جس طرح اللہ نے فرمایا «يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيهِمْ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلا غُرُورًا» ( النساء:120) ”شیطان ان سے وعدے کرتا ہے اور آرزوئیں دلاتا ہے لیکن شیطان کے یہ وعدے محض دھوکا ہیں“۔
- 3 دوسرا یہ کہ میری باتوں میں کوئی دلیل و حجت نہیں ہوتی تھی، نہ میرا کوئی دباؤ ہی تم پر تھا۔
- 4 ہاں میری دعوت اور پکار تھی، تم نے میری بےدلیل پکار کو مان لیا اور پیغمبروں کی دلیل و حجت سے بھرپور باتوں کو رد کر دیا۔
- 5 اس لئے قصور سارا تمہارا اپنا ہی ہے تم نے عقل و شعور سے ذرا کام نہ لیا، دلائل واضحہ کو تم نے نظر انداز کر دیا، اور مجرد دعوے کے پیچھے لگ رہے، جس کی پشت پر کوئی دلیل نہیں۔
- 6 یعنی نہ میں تمہیں عذاب سے نکلوا سکتا ہوں جس میں تم مبتلا ہو اور نہ تم اس قہر و غضب سے مجھے بچا سکتے ہو جو اللہ کی طرف سے مجھ پر ہے۔
- 7 مجھے اس بات سے بھی انکار ہے کہ میں اللہ کا شریک ہوں، اگر تم مجھے یا کسے اور کو اللہ کا شریک گردانتے رہے تو تمہاری اپنی غلطی اور نادانی تھی، جس اللہ نے ساری کائنات بنائی تھی اور اس کی تدبیر بھی وہی کرتا رہا، بھلا اس کا کوئی شریک کیونکر ہو سکتا تھا۔
- 8 بعض کہتے ہیں کہ یہ جملہ بھی شیطان ہی کا ہے اور یہ اس کے مذکورہ خطبے کا تتمہ ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ شیطان کا کلام مِنْ قَبْلُ پر ختم ہوگیا، یہ اللہ کا کلام ہے۔
14:22 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 14:22
Al-Mukhtasar
22- جب جنتی جنت میں چلے جائیں گے اور آگ والے آگ میں داخل ہو جائیں گے تو شیطان کہے گا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تم سے وعدہ کیا تو سچا وعدہ کیا اور اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کیا اور میں نے تم سے جھوٹا وعدہ کیا۔ جو وعدہ کیا، اسے پورا نہیں کیا۔ میرے پاس کوئی ایسی قوت نہ تھی کہ میں دنیا میں تمھیں زبردستی کفر اور گمراہی پر لگاتا لیکن میں نے تمھیں کفر کی دعوت دی اور گناہوں کو پُرکشش بنا کر تمھارے سامنے پیش کیا تو تم جلدی سے میرے پیچھے لگ گئے، لہٰذا جو گمراہی تمھارا مقدر ٹھہری، اس پر مجھے ملامت نہ کرو۔ خود کو ملامت کرو کیونکہ تم خود ہی ملامت کے زیادہ حق دار ہو۔ میں تم سے عذاب ٹالنے میں تمھاری کوئی مدد نہیں کر سکتا اور نہ مجھ سے عذاب دور کرنے میں تم میری کوئی مدد کر سکتے ہو۔ بلاشبہ میں اس کا بھی انکار کرتاہوں جو تم نے عبادت میں مجھے اللہ کا شریک بنایا۔ یقیناً جو ظالم دنیا میں اللہ کے ساتھ شرک و کفر کرتے رہے، ان کے لیے درد ناک عذاب ہے جو روزِ قیامت ان کا منتظر ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 44
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 258
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 258
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 259
آیت 14:22 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.
آیت 14:22 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 14:22 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 258 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 258 · نسخ مصحف (612 صفحات): 259.
آیت 14:22 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 44.
آیت 14:22 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 14:22: حروف کی تعداد 184، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 14:22 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 14:22 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,772 ہے۔
سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔
سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ابراہیم مکی ہے۔
کیا آیت 14:22 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 14:22 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔