سورۃ ابراہیم 14:26 إبراهيم
یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 26 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1776، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 259 پر ہے۔
وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٖ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ ٱجۡتُثَّتۡ مِن فَوۡقِ ٱلۡأَرۡضِ مَا لَهَا مِن قَرَارٖ
اور ناپاک بات کی مثال گندے درخت جیسی ہے جو زمین کے کچھ ہی اوپر سے اکھاڑ لیا گیا۔ اسے کچھ ﺛبات تو ہے نہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 کلمئہ خبیثہ سے مراد کفر اور شجرہ خبیثہ سے حنظل (اندرائن) کا درخت مراد ہے۔ جس کی جڑ زمین کے اوپر ہی ہوتی ہے اور ذرا سے اشارے سے اکھڑ جاتی ہے۔ یعنی کافر کے اعمال بالکل بےحیثیت۔ نہ وہ آسمان پر چڑھتے ہیں، نہ اللہ کی بارگاہ میں وہ قبولیت کا درجہ پاتے ہیں۔
14:26 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 14:26
Al-Mukhtasar
26- شرک کے ناپاک کلمے کی مثال گندے درخت جیسی ہے اور وہ ہے اندرائن (تُمّا) جسے اس کی جڑ ہی سے اکھاڑ لیا جاتا ہے۔ اسے زمین میں کچھ پختگی تو حاصل ہے نہیں اور نہ وہ آسمان میں بلند ہے، چنانچہ وہ ختم ہو جاتا ہے اور اسے ہوائیں اڑا لے جاتی ہیں، لہٰذا کفر کی بات کا انجام بھی فنا ہے اور کافر کا بھی کوئی اچھا عمل اللہ کی طرف نہیں چڑھتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 259
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 258
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 259
آیت 14:26 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.
آیت 14:26 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 14:26 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 259 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 258 · نسخ مصحف (612 صفحات): 259.
آیت 14:26 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 14:26 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 14:26: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 14:26 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 14:26 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,776 ہے۔
سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔
سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ابراہیم مکی ہے۔
کیا آیت 14:26 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 14:26 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔