مواد پر جائیں

سورۃ ابراہیم 14:27 إبراهيم

یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1777، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 259 پر ہے۔

يُثَبِّتُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱلۡقَوۡلِ ٱلثَّابِتِ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا وَفِي ٱلۡأٓخِرَةِۖ وَيُضِلُّ ٱللَّهُ ٱلظَّٰلِمِينَۚ وَيَفۡعَلُ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُ

ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ پکی بات کے ساتھ مضبوط رکھتا ہے، دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی1 ، ہاں ناانصاف لوگوں کو اللہ بہکا دیتا ہے اور اللہ جو چاہے کر گزرے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس کی تفسیر حدیث میں اس طرح آتی ہے کہ ”موت کے بعد قبر میں جب مسلمان سے سوال کیا جاتا ہے، تو وہ جواب میں اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلى الله عليه وسلم) اللہ کے رسول ہیں“۔ پس یہی مطلب ہے اللہ کے فرمان، «يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا» کا (صحيح بخاري، تفسير سورة إبراهيم، وصحيح مسلم، كتاب الجنة وصفة نعيمها ، باب عرض مقعد الميت عليه وإثبات عذاب القبر) ایک اور حدیث میں ہے کہ ”جب بندے کو قبر میں رکھ دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھی چلے جاتے ہیں اور وہ ان کے جوتوں کی آہٹ سنتا ہے۔ پھر اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اور اسے اٹھا کر اس سے پوچھتے ہیں کہ اس شخص کے بارے میں تیری کیا رائے ہے، وہ مومن ہوتا ہے تو جواب دیتا ہے کہ وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ فرشتے اسے جہنم کا ٹھکانا دکھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ نے اس کی جگہ تیرے لئے جنت میں ٹھکانا بنا دیا ہے۔ پس وہ دونوں ٹھکانے دیکھتا ہے اور اس کی قبر ستر ہاتھ کشادہ کر دی جاتی ہے اور اس کی قبر کو قیامت تک نعمتوں سے بھر دیا جاتا ہے“۔ (صحیح مسلم، باب مذکور) ایک اثر میں ہے، اس سے پوچھا جاتا ہے «مَنْ رَبُّكَ؟ مَا دِينُكَ ؟ مَنْ نَبِيُّكَ؟»۔ ”تیرا رب کون ہے، تیرا دین کیا ہے اور تیرا پیغمبر کون ہے“؟ پس اللہ تعالٰی اسے ثابت قدمی عطا فرماتا ہے اور وہ جواب دیتا ہے رَبِّی اللّٰہُ (میرا رب اللہ ہے)، وَ دِیْنِیَ الاِ سْلَامُ (میرا دین اسلام ہے) وَ نَبِیِّی مُحَمَّد (اور میرے پیغمبر محمد صلى الله عليه وسلم ہیں) (تفسیر ابن کثیر)

14:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ابراہیم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ابراہیم 14:27 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 14:27

Al-Mukhtasar

27- اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیا کی زندگی میں توحید کے پکے اور مضبوط کلمے پر ایمان کے ساتھ قائم رکھتا ہے حتی کہ ایمان ہی پر ان کی موت آتی ہے۔ دنیا اور آخرت کے درمیان برزخ میں ان کی قبروں کے اندر سوال کے وقت بھی ثابت قدم رکھتا ہے، نیز قیامت کے دن بھی وہ انھیں ثابت قدمی عطا فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک و کفر کرنے کی وجہ سے ظالموں کو اللہ تعالیٰ رشد و ہدایت کی راہ سے بھٹکا دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ وہ جسے گمراہ کرنے کا ارادہ کرے، اسے اپنے عدل سے گمراہ کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے اپنے فضل و احسان سے ہدایت دیتا ہے، اس پاک ذات کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
259
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
259
نسخ مصحف (612 صفحات)
260
آیت 14:27 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 14:27 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 14:27 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 259 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 259 · نسخ مصحف (612 صفحات): 260.

آیت 14:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 14:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 14:27: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 14:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 14:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,777 ہے۔

سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔

سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ابراہیم مکی ہے۔

کیا آیت 14:27 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 14:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play