مواد پر جائیں

سورۃ ابراہیم 14:31 إبراهيم

یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1781، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 259 پر ہے۔

قُل لِّعِبَادِيَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ يُقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُنفِقُواْ مِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ سِرّٗا وَعَلَانِيَةٗ مِّن قَبۡلِ أَن يَأۡتِيَ يَوۡمٞ لَّا بَيۡعٞ فِيهِ وَلَا خِلَٰلٌ

میرے ایمان والے بندوں سے کہہ دیجئے کہ نمازوں کو قائم رکھیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے کچھ نہ کچھ پوشیده اور ﻇاہر خرچ کرتے رہیں اس سے پہلے کہ وه دن آجائے جس میں نہ خرید وفروخت ہوگی نہ دوستی اور محبت.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 نماز کو قائم کرنے کا مطلب ہے کہ اسے اپنے وقت پر اور نماز کو ٹھیک طریقہ کے ساتھ اور خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کیا جائے، جس طرح کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کی سنت ہے۔ انفاق کا مطلب ہے زکوۃ ادا کی جائے، اقارب کے ساتھ صلہ رحمی کی جائے اور دیگر ضرورت مندوں پر احسان کیا جائے یہ نہیں کہ صرف اپنی ذات اور اپنی ضروریات پر تو بلا دریغ خوب خرچ کیا جائے۔ اور اللہ تعالٰی کی بتلائی ہوئی جگہوں پر خرچ کرنے سے گریز کیا جائے۔ قیامت کا دن ایسا ہوگا کہ جہاں نہ خرید و فروخت ممکن ہوگی نہ کوئی دوستی ہی کسی کام آئے گی۔

14:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ابراہیم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ابراہیم 14:31 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 14:31

Al-Mukhtasar

31- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! مومنوں سے کہہ دیں: اے اہلِ ایمان! نماز کامل طریقے سے ادا کرو اور اللہ نے جو رزق تمھیں دیا ہے، اس میں سے فرض اور نفلی صدقات کرو۔ دکھاوے سے ڈرتے ہوئے خفیہ طریقے سے اور کھلے عام بھی خرچ کرو تاکہ دوسرے لوگ تمھیں نمونہ بنا کر تمھاری پیروی کریں۔ ایسا اس دن کے آنے سے پہلے کر لو جس میں کوئی خرید و فروخت ہوگی نہ فدیہ کہ جسے دے کر اللہ کے عذاب سے بچا جاسکے، اور نہ کوئی دوستی کام آئے گی کہ کوئی دوست کسی دوست کی سفارش کرے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
259
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
259
نسخ مصحف (612 صفحات)
260
آیت 14:31 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 14:31 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 14:31 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 259 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 259 · نسخ مصحف (612 صفحات): 260.

آیت 14:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 14:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 14:31: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 14:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 14:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,781 ہے۔

سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔

سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ابراہیم مکی ہے۔

کیا آیت 14:31 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 14:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play