سورۃ ابراہیم 14:34 إبراهيم
یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 34 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1784، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 260 پر ہے۔
وَءَاتَىٰكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلۡتُمُوهُۚ وَإِن تَعُدُّواْ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ لَا تُحۡصُوهَآۗ إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَظَلُومٞ كَفَّارٞ
اسی نے تمہیں تمہاری منہ مانگی کل چیزوں میں سے دے رکھا ہے1 ۔ اگر تم اللہ کے احسان گننا چاہو تو انہیں پورے گن بھی نہیں سکتے2۔ یقیناً انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی اس نے تمہاری ضرورت کی تمام چیزیں مہیا کیں جو تم اس سے طلب کرتے ہو، وہ بھی دیتا ہے اور جسے نہیں مانگتے، لیکن اسے پتہ ہے کہ وہ تمہاری ضرورت ہے، وہ بھی دے دیتا ہے۔ غرض تمہیں زندگی گزارنے کی تمام سہولتیں فراہم کرتا ہے۔
- 2 یعنی اللہ کی نعمتیں ان گنت ہیں انہیں کوئی شمار میں نہیں لا سکتا۔ چہجائیکہ کوئی ان نعمتوں کے شکر کا حق ادا کرسکے۔ ایک اثر میں حضرت داؤد (عليه السلام) کا قول نقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ' اے رب! میں تیرا شکر کس طرح ادا کروں؟ جب کہ شکر بجائے خود تیری طرف سے مجھ پر ایک نعمت ہے ' اللہ تعالٰی نے فرمایا ' اے داؤد اب تو نے میرا شکر ادا کر دیا جب کہ تو نے اعتراف کر لیا کہ یا اللہ میں تیری نعمتوں کا شکر ادا کرنے سے قاصر ہوں ' (تفسیر ابن کثیر)
- 3 اللہ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے سے غفلت کی وجہ سے انسان اپنے نفس کے ساتھ ظلم اور بے انصافی کرتا ہے۔ بالخصوص کافر، جو بالکل ہی اللہ سے غافل ہے۔
14:34 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 14:34
Al-Mukhtasar
34- اس نے تمھیں ہر وہ چیز دی جو تم نے اس سے مانگی اور وہ بھی دیا جو تم نے طلب نہیں کیا۔ اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرو تو ان کی تعداد کے زیادہ ہونے کی وجہ سے انھیں گننے کی طاقت بھی نہیں رکھتے، سو اس نے جن کا ذکر کیا ہے، وہ بطور مثال ہیں۔ بلاشبہ انسان خود پر بہت زیادہ ظلم کرنے والا اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا بہت زیادہ منکر ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 260
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 259
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 260
آیت 14:34 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.
آیت 14:34 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 14:34 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 260 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 259 · نسخ مصحف (612 صفحات): 260.
آیت 14:34 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 14:34 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 14:34: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 14:34 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 14:34 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,784 ہے۔
سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔
سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ابراہیم مکی ہے۔
کیا آیت 14:34 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 14:34 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔