مواد پر جائیں

سورۃ ابراہیم 14:35 إبراهيم

یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1785، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 260 پر ہے۔

وَإِذۡ قَالَ إِبۡرَٰهِيمُ رَبِّ ٱجۡعَلۡ هَٰذَا ٱلۡبَلَدَ ءَامِنٗا وَٱجۡنُبۡنِي وَبَنِيَّ أَن نَّعۡبُدَ ٱلۡأَصۡنَامَ

(ابراہیم کی یہ دعا بھی یاد کرو) جب انہوں نے کہا کہ اے میرے پروردگار! اس شہر کو امن واﻻ بنادے1 ، اور مجھے اور میری اوﻻد کو بت پرستی سے پناه دے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ”اس شہر“ سے مراد مکہ ہے۔ دیگر دعاؤں سے قبل یہ دعا کی کہ اسے امن والا بنا دے، اس لئے کہ امن ہوگا تو لوگ دوسری نعمتوں سے بھی صحیح معنوں میں فائدہ اٹھا سکیں گے، ورنہ امن و سکون کے بغیر تمام آسائشوں اور سہولتوں کے باوجود، خوف اور دہشت کے سائے انسان کو مضطرب اور پریشان رکھتے ہیں۔ جیسے آجکل کے عام معاشروں کا حال ہے۔ سوائے سعودی عرب کے۔ وہاں اس دعا کی برکت سے اور اسلامی حدود کے نفاذ سے آج بھی ایک مثالی امن قائم ہے۔ صَانَهَا اللهُ عَنِ الشُّرُورِ وَالْفِتَنِ۔ یہاں انعامات الہیہ کے ضمن میں اسے بیان فرما کر اشارہ کر دیا کہ قریش جہاں اللہ کے دیگر انعامات سے غافل ہیں اس خصوصی انعام سے بھی غافل ہیں کہ اس نے انہیں مکہ جیسے امن والے شہر کا باشندہ بنایا۔

14:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ابراہیم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ابراہیم 14:35 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 14:35

Al-Mukhtasar

35- یاد کریں، اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام اور ان کی والدہ ہاجرہ کو مکے کی وادی میں بسا کر کہا: اے میرے رب! یہ جس شہر، یعنی مکے میں، میں نے اپنے اہل و عیال کو آباد کیا ہے، اسے امن کا شہر بنا دے۔ نہ اس میں کسی کا خون بہایا جائے اور نہ اس میں کسی پر کوئی ظلم کیا جائے، نیز مجھے اور میری اولاد کو خاص طور پر بتوں کی عبادت سے دور رکھنا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
260
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
259
نسخ مصحف (612 صفحات)
260
آیت 14:35 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 14:35 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 14:35 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 260 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 259 · نسخ مصحف (612 صفحات): 260.

آیت 14:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 14:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 14:35: حروف کی تعداد 55، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 14:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 14:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,785 ہے۔

سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔

سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ابراہیم مکی ہے۔

کیا آیت 14:35 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 14:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play