سورۃ ابراہیم 14:40 إبراهيم
یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1790، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 260 پر ہے۔
رَبِّ ٱجۡعَلۡنِي مُقِيمَ ٱلصَّلَوٰةِ وَمِن ذُرِّيَّتِيۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلۡ دُعَآءِ
اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اوﻻد سے بھی1 ، اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اپنے ساتھ اپنی اولاد کے لئے بھی دعا مانگی، جیسے اس سے قبل بھی اپنے ساتھ اپنی اولاد کے لئے بھی دعا مانگی کہ انہیں پتھر کی مورتیوں کو پوجنے سے بچا رکھنا۔ جس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے دین کے داعیوں کو اپنے گھر والوں کی ہدایت اور ان کی دینی تعلیم و تربیت سے غافل نہیں رہنا چاہیے تبلیغ و دعوت میں انہیں اولیت دینی چاہیے جیسا کہ اللہ تعالٰی نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) کو بھی حکم دیا«وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ» (الشعراء:214) ”اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے“۔
14:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 14:40
Al-Mukhtasar
40- اے میرے رب! مجھے مکمل طریقے سے نماز ادا کرنے والا بنا اور میری اولاد میں سے بھی اسی طرح کامل طریقے سے نماز ادا کرنے والے لوگ پیدا فرما۔ اے ہمارے رب! میری دعا سن اور اسے قبول فرما۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 260
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 260
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 261
آیت 14:40 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.
آیت 14:40 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 14:40 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 260 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 260 · نسخ مصحف (612 صفحات): 261.
آیت 14:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 14:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 14:40: حروف کی تعداد 39، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 14:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 14:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,790 ہے۔
سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔
سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ابراہیم مکی ہے۔
کیا آیت 14:40 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 14:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔