سورۃ ابراہیم 14:41 إبراهيم
یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 41 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1791، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 260 پر ہے۔
رَبَّنَا ٱغۡفِرۡ لِي وَلِوَٰلِدَيَّ وَلِلۡمُؤۡمِنِينَ يَوۡمَ يَقُومُ ٱلۡحِسَابُ
اے ہمارے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش1 اور دیگر مومنوں کو بھی بخش جس دن حساب ہونے لگے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حضرت ابراہیم (عليه السلام) نے یہ دعا اس وقت کی جب کہ ابھی ان پر اپنے ماں باپ کا عَدُوُّ الله ِ ہونا واضح نہیں ہوا تھا، جب یہ واضح ہوگیا کہ میرا باپ اللہ کا دشمن ہے تو اس سے اظہار سبکدوشی کر دیا۔ اس لئے کہ مشرکین کے لئے دعا کرنا جائز نہیں چاہے وہ قرابت قریبہ ہی کیوں نہ رکھتے ہوں۔
14:41 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 14:41
Al-Mukhtasar
41- اے ہمارے رب! میرے گناہ بخش دے اور میرے والدین کے گناہ معاف فرما۔ (یہ دعا انھوں نے اس وقت کی جب انھیں علم نہ تھا کہ ان کا باپ اللہ کا دشمن ہے۔ پھر جب انھیں علم ہوگیا کہ وہ اللہ کا دشمن ہے تو انھوں نے اس سے براءت کا اظہار کر لیاتھا۔) اور ایمان والوں کے گناہ اس دن بخش دینا جس دن لوگ اپنے رب کے سامنے حساب دینے کے لیے کھڑے ہوں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 260
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 260
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 261
آیت 14:41 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.
آیت 14:41 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 14:41 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 260 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 260 · نسخ مصحف (612 صفحات): 261.
آیت 14:41 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 14:41 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 14:41: حروف کی تعداد 38، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 14:41 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 14:41 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,791 ہے۔
سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔
سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ابراہیم مکی ہے۔
کیا آیت 14:41 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 14:41 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔