سورۃ ابراہیم 14:45 إبراهيم
یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 45 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1795، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 261 پر ہے۔
وَسَكَنتُمۡ فِي مَسَٰكِنِ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ وَتَبَيَّنَ لَكُمۡ كَيۡفَ فَعَلۡنَا بِهِمۡ وَضَرَبۡنَا لَكُمُ ٱلۡأَمۡثَالَ
اور کیا تم ان لوگوں کے گھروں میں رہتے سہتے نہ تھے جنہوں نے اپنی جانوں پر ﻇلم کیا اور کیا تم پر وه معاملہ کھلا نہیں کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا کچھ کیا۔ ہم نے تو (تمہارے سمجھانے کو) بہت سی مثالیں بیان کردی تھیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی عبرت کے لئے ہم نے تو ان کی پچھلی قوموں کے واقعات بیان کر دیئے ہیں، جن کے گھروں میں تم آباد ہو اور ان کے کھنڈرات بھی تمہیں دعوت غور و فکر دے رہے ہیں۔ اگر تم نے ان سے عبرت حاصل نہیں کی اور ان کے انجام سے بچنے کی فکر نہ کرو تو تمہاری مرضی۔ پھر تم بھی اسی انجام کے لئے تیار رہو۔
14:45 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 14:45
Al-Mukhtasar
45- تم قوم ہود اور قوم صالح جیسی پچھلی امتوں کے گھروں میں آباد رہے جنھوں نے اللہ کے ساتھ کفر کر کے اپنی جانوں پر ظلم کیاتھا اور یہ بات بھی تم پر واضح ہوگئی تھی کہ ہم نے کس طرح انھیں ہلاک کیا۔ ہم نے تمھارے لیے اللہ کی کتاب میں کئی مثالیں بیان کر دی تھیں تاکہ تم نصیحت پکڑو مگر تم نے ان سے نصیحت نہ پکڑی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 261
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 261
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 262
آیت 14:45 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.
آیت 14:45 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 14:45 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 261 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 261 · نسخ مصحف (612 صفحات): 262.
آیت 14:45 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 14:45 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 14:45: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 14:45 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 14:45 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,795 ہے۔
سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔
سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ابراہیم مکی ہے۔
کیا آیت 14:45 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 14:45 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔