مواد پر جائیں

سورۃ ابراہیم 14:44 إبراهيم

یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1794، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 261 پر ہے۔

وَأَنذِرِ ٱلنَّاسَ يَوۡمَ يَأۡتِيهِمُ ٱلۡعَذَابُ فَيَقُولُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ رَبَّنَآ أَخِّرۡنَآ إِلَىٰٓ أَجَلٖ قَرِيبٖ نُّجِبۡ دَعۡوَتَكَ وَنَتَّبِعِ ٱلرُّسُلَۗ أَوَلَمۡ تَكُونُوٓاْ أَقۡسَمۡتُم مِّن قَبۡلُ مَا لَكُم مِّن زَوَالٖ

لوگوں کو اس دن سے ہوشیار کردے جب کہ ان کے پاس عذاب آجائے گا، اور ﻇالم کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں بہت تھوڑے قریب کے وقت تک کی ہی مہلت دے کہ ہم تیری تبلیﻎ مان لیں اور تیرے پیغمبروں کی تابعداری میں لگ جائیں۔ کیا تم اس سے پہلے بھی قسمیں نہیں کھا رہے تھے؟ کہ تمہارے لیے دنیا سے ٹلنا ہی نہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی دنیا میں تم قسمیں کھا کھا کر کہا کرتے تھے کہ کوئی حساب کتاب اور جنت دوزخ نہیں، دوبارہ کسے زندہ ہونا ہے۔

14:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ابراہیم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ابراہیم 14:44 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 14:44

Al-Mukhtasar

44- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اپنی امت کو قیامت کے دن والے اللہ کے عذاب سے ڈرائیں جب اللہ کے ساتھ کفر و شرک کر کے خود اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمیں مہلت دے اور ہم سے عذاب ٹال دے اور تھوڑی دیر کے لیے ہمیں دنیا میں بھیج دے۔ ہم تجھ پر ایمان لائیں گے اور تیرے ان رسولوں کی پیروی بھی کریں گے جنھیں تو نے ہماری طرف بھیجا تھا۔ انھیں ڈانٹتے ہوئے جواب دیا جائے گا: کیا تم نے مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے کا انکار کرتے ہوئے دنیا کی زندگی میں قسمیں نہیں کھائی تھیں کہ تم دنیا کی زندگی سے آخرت کی طرف نہیں جاؤ گے؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
261
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
261
نسخ مصحف (612 صفحات)
262
آیت 14:44 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 14:44 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 14:44 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 261 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 261 · نسخ مصحف (612 صفحات): 262.

آیت 14:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 14:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 14:44: حروف کی تعداد 109، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 14:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 14:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,794 ہے۔

سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔

سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ابراہیم مکی ہے۔

کیا آیت 14:44 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 14:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play