مواد پر جائیں

سورۃ ابراہیم 14:6 إبراهيم

یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1756، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 256 پر ہے۔

وَإِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوۡمِهِ ٱذۡكُرُواْ نِعۡمَةَ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡ إِذۡ أَنجَىٰكُم مِّنۡ ءَالِ فِرۡعَوۡنَ يَسُومُونَكُمۡ سُوٓءَ ٱلۡعَذَابِ وَيُذَبِّحُونَ أَبۡنَآءَكُمۡ وَيَسۡتَحۡيُونَ نِسَآءَكُمۡۚ وَفِي ذَٰلِكُم بَلَآءٞ مِّن رَّبِّكُمۡ عَظِيمٞ

جس وقت موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کے وه احسانات یاد کرو جو اس نے تم پر کیے ہیں، جبکہ اس نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی جو تمہیں بڑے دکھ پہنچاتے تھے۔ تمہارے لڑکوں کو قتل کرتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو زنده چھوڑتے تھے، اس میں تمہارے رب کی طرف سے تم پر بہت بڑی آزمائش تھی.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جس طرح یہ ایک بہت بڑی آزمائش تھی اسی طرح اس سے نجات اللہ کا بہت بڑا احسان تھا، اسی لئے بعض مترجمین نے بَلَاَء کا ترجمہ آزمائش اور بعض نے احسان کیا ہے۔

14:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ابراہیم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ابراہیم 14:6 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 14:6

Al-Mukhtasar

6- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! وہ وقت یاد کریں جب موسیٰ نے اپنے رب کے حکم کی تعمیل کی اور اپنی قوم بنی اسرائیل کو اللہ تعالیٰ کے ان پر ہونے والے انعامات کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا: اے میری قوم! اپنے اوپر اللہ کے اس انعام کو یاد کرو جب اس نے تمھیں آلِ فرعون سے نجات بخشی اور ان کی سختیوں سے تمھیں بچا لیا۔ وہ تمھیں بدترین عذاب دیتے تھے، اس طرح کہ تمھارے بیٹے ذبح کر دیتے تھے تاکہ فرعون کے تخت پر قبضہ کرنے والا تمھارا کوئی بچہ پیدا ہی نہ ہو اور وہ تمھاری عورتوں کی توہین و تذلیل کرنے کے لیے انھیں زندہ رکھتے تھے۔ ان کے ان کاموں میں تمھارے صبر کا بہت بڑا امتحان تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس آزمائش پر صبر کرنے کا تمھیں یہ صلہ دیا کہ تمھیں آلِ فرعون کے عذاب سے نجات دے دی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
256
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
256
نسخ مصحف (612 صفحات)
257
آیت 14:6 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 14:6 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 14:6 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 256 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 256 · نسخ مصحف (612 صفحات): 257.

آیت 14:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 14:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 14:6: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 14:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 14:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,756 ہے۔

سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔

سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ابراہیم مکی ہے۔

کیا آیت 14:6 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 14:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play