مواد پر جائیں

سورۃ ابراہیم 14:7 إبراهيم

یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1757، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 256 پر ہے۔

وَإِذۡ تَأَذَّنَ رَبُّكُمۡ لَئِن شَكَرۡتُمۡ لَأَزِيدَنَّكُمۡۖ وَلَئِن كَفَرۡتُمۡ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٞ

اور جب تمہارے پروردگار نے تمہیں آگاه 1 کر دیا کہ اگر تم شکر گزاری کرو گے تو بیشک میں تمہیں زیاده2 دوں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو یقیناً میرا عذاب بہت سخت ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 تَأَذَّنَ کے معنی أَعْلَمَكُمْ بِوَعْدِهِ لَكُمْ، اس نے تمہیں اپنے وعدے سے تمہیں آگاہ اور خبردار کر دیا ہے۔ اور یہ احتمال بھی ہے کہ یہ قسم کے معنی میں ہو یعنی جب تمہارے رب نے اپنی عزت و جلال اور کبریائی کی قسم کھا کر کہا (ابن کثیر)
  2. 2 نعمت پر شکر کرنے پر مزید انعامات سے نوازوں گا۔
  3. 3 اس کا مطلب یہ ہوا کہ کفران نعمت (ناشکری) اللہ کو ناپسند ہے، جس پر اس نے سخت عذاب کی وعید بیان فرمائی ہے، اس لئے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی فرمایا کہ عورتوں کی اکثریت اپنے خاوندوں کی ناشکری کرنے کی وجہ سے جہنم میں جائے گی (صحيح مسلم، العيدين أوائل كتاب الصلاة)

14:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ابراہیم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ابراہیم 14:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 14:7

Al-Mukhtasar

7- موسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا: اس وقت کو یاد کرو جب تمھارے رب نے بڑے واشگاف الفاظ میں تمھیں آگاہ کیا: اگر تم نے ان مذکورہ انعامات پر اللہ کا شکر ادا کیا تو وہ ضرور تم پر اور زیادہ انعام اور فضل واحسان کرے گا اور اگر تم اس کے انعامات کے منکر ٹھہرے اور ان کی قدر نہ کی تو بلاشبہ اس کا عذاب بھی اس کی نعمتوں کا انکار کرنے اور ناقدری کرنے والے کے لیے بڑا شدید ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
256
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
256
نسخ مصحف (612 صفحات)
257
آیت 14:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 14:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 14:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 256 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 256 · نسخ مصحف (612 صفحات): 257.

آیت 14:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 14:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 14:7: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 14:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 14:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,757 ہے۔

سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔

سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ابراہیم مکی ہے۔

کیا آیت 14:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 14:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play