العصر العصر · Aziz Alili
Aziz Alili کی آواز میں آیات: 3 حفص عن عاصم مرتل
ترجمہ: Muhammad Junagarhi
مطالعے کی ترتیبات
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
-
وَٱلۡعَصۡرِ
زمانے کی قسم.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 زمانے سے مراد، شب وروز کی یہ گردش اور ان کا ادل بدل کر آنا ہے۔ رات آتی ہے تو اندھیرا چھا جاتاہے اور دن طلوع ہوتا ہے تو ہرچیز روشن ہو جاتی ہے۔ علاوہ ازیں کبھی رات لمبی، دن چھوٹا ور کبھی دن لمبا، رات چھوٹی ہو جاتی ہے۔ یہی مرور ایام، زمانہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی قدرت اور کاریگری پر دلالت کرتا ہے۔ اسی لئے رب نے اس کی قسم کھائی ہے۔ یہ پہلے بتلایا جا چکا ہے کہ اللہ تعالیٰ تو اپنی مخلوق میں سے جس کی چاہے قسم کھا سکتا ہے لیکن انسانوں کے لئے اللہ کی قسم کے علاوہ کسی چیز کی قسم کھانا جائز نہیں ہے۔
-
إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَفِي خُسۡرٍ
بیشک (بالیقین) انسان سرتا سر نقصان میں ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ جواب قسم ہے۔ انسان کا خسارہ اور ہلاکت واضح ہے کہ جب تک وہ زندہ رہتا ہے، اس کے شب وروز سخت محنت کرتے ہوئے گزرتے ہیں پھر جب موت سے ہم کنار ہوتا ہے تو موت کے بعد بھی آرام وراحت نصیب نہیں ہوتی، بلکہ وہ جہنم کا ایندھن بنتا ہے۔
-
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡحَقِّ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان ﻻئے اور نیک عمل1 کیے اور (جنہوں نے) آپس میں حق کی وصیت کی2 اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 ہاں اس خسارے سے وہ لوگ محفوظ ہیں جو ایمان اور عمل صالح کے جامع ہیں، کیوں کہ ان کی زندگی چاہے جیسی بھی گزری ہو، موت کے بعد وہ بہرحال ابدی نعمتوں اور جنت کی پرآسائش زندگی سے بہرہ ور ہوں گے۔ آگے اہل ایمان کی مزید صفات کا تذکرہ ہے۔
- 2 یعنی اللہ کی شریعت کی پابندی اور محرمات ومعاصی سے اجتناب کی تلقین۔
- 3 یعنی مصائب وآلام پرصبر، احکام وفرائض شریعت پر عمل کرنے میں صبر، معاصی سے اجتناب پر صبر، لذات وخواہشات کی قربانی پر صبر، صبر بھی اگرچہ تواصی بالحق میں شامل ہے، تاہم اسے خصوصیت سےالگ ذکر کیا گیا، جس سے اسکا شرف وفضل اور خصال حق میں اس کا ممتاز ہونا واضح ہے۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
Aziz Alili کی مزید سورتیں
دوسرے قاری
- العصر · Mishary Alafasy
- العصر · AbdulBaset (Murattal)
- العصر · AbdulBaset AbdulSamad
- العصر · Minshawi (Murattal)
- العصر · As-Sudais
- العصر · Abu Bakr ash-Shatri
- العصر · Hani ar-Rifai
- العصر · Mahmoud Khalil al-Husary
- العصر · Maher al-Muaiqly
- العصر · Saud ash-Shuraym
- العصر · Saad al-Ghamdi
- العصر · Ali Abdur-Rahman al-Hudhaify
- العصر · Abdullah Basfar
- العصر · Ahmed ibn Ali al-Ajamy
- العصر · Muhammad Ayyoub
- العصر · Muhammad Jibreel
- العصر · Ibrahim al-Akhdar
- العصر · Ayman Suwaid
- العصر · Mahmoud Khalil al-Husary
- العصر · Shahriar Parhizgar
- العصر · Mahmoud Khalil al-Husary
- العصر · Muhammad Siddiq al-Minshawi
- العصر · Mohammad al-Tablawi
- العصر · Khalifa al-Tunaiji
- العصر · Abdullah Awad al-Juhani
- العصر · Nasser al-Qatami
- العصر · Fares Abbad
- العصر · Salah al-Budair
- العصر · Salah Bukhatir
- العصر · Abdullah al-Matroud
- العصر · Abdul Mohsen al-Qasim
- العصر · Ali Jaber
- العصر · Khalid Abdullah al-Qahtani
- العصر · Mahmoud Ali al-Banna
- العصر · Sahl Yasin
- العصر · Ahmad Nauina
- العصر · Akram al-Alaqmi
- العصر · Ali Hajjaj al-Suwaisi
- العصر · Yasser Salamah
- العصر · Nabil ar-Rifai
- العصر · Muhammad AbdulKareem
- العصر · Karim Mansoori