مواد پر جائیں
آیت بہ آیت

سورۃ کے بارے میں

سورۃ العصر قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 103 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 3 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 601 سے شروع ہوتی ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. وَٱلۡعَصۡرِ

    زمانے کی قسم.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 زمانے سے مراد، شب وروز کی یہ گردش اور ان کا ادل بدل کر آنا ہے۔ رات آتی ہے تو اندھیرا چھا جاتاہے اور دن طلوع ہوتا ہے تو ہرچیز روشن ہو جاتی ہے۔ علاوہ ازیں کبھی رات لمبی، دن چھوٹا ور کبھی دن لمبا، رات چھوٹی ہو جاتی ہے۔ یہی مرور ایام، زمانہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی قدرت اور کاریگری پر دلالت کرتا ہے۔ اسی لئے رب نے اس کی قسم کھائی ہے۔ یہ پہلے بتلایا جا چکا ہے کہ اللہ تعالیٰ تو اپنی مخلوق میں سے جس کی چاہے قسم کھا سکتا ہے لیکن انسانوں کے لئے اللہ کی قسم کے علاوہ کسی چیز کی قسم کھانا جائز نہیں ہے۔
  2. إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَفِي خُسۡرٍ

    بیشک (بالیقین) انسان سرتا سر نقصان میں ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ جواب قسم ہے۔ انسان کا خسارہ اور ہلاکت واضح ہے کہ جب تک وہ زندہ رہتا ہے، اس کے شب وروز سخت محنت کرتے ہوئے گزرتے ہیں پھر جب موت سے ہم کنار ہوتا ہے تو موت کے بعد بھی آرام وراحت نصیب نہیں ہوتی، بلکہ وہ جہنم کا ایندھن بنتا ہے۔
  3. إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡحَقِّ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ

    سوائے ان لوگوں کے جو ایمان ﻻئے اور نیک عمل1 کیے اور (جنہوں نے) آپس میں حق کی وصیت کی2 اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی.3

    مترجم کے حواشی (3)
    1. 1 ہاں اس خسارے سے وہ لوگ محفوظ ہیں جو ایمان اور عمل صالح کے جامع ہیں، کیوں کہ ان کی زندگی چاہے جیسی بھی گزری ہو، موت کے بعد وہ بہرحال ابدی نعمتوں اور جنت کی پرآسائش زندگی سے بہرہ ور ہوں گے۔ آگے اہل ایمان کی مزید صفات کا تذکرہ ہے۔
    2. 2 یعنی اللہ کی شریعت کی پابندی اور محرمات ومعاصی سے اجتناب کی تلقین۔
    3. 3 یعنی مصائب وآلام پرصبر، احکام وفرائض شریعت پر عمل کرنے میں صبر، معاصی سے اجتناب پر صبر، لذات وخواہشات کی قربانی پر صبر، صبر بھی اگرچہ تواصی بالحق میں شامل ہے، تاہم اسے خصوصیت سےالگ ذکر کیا گیا، جس سے اسکا شرف وفضل اور خصال حق میں اس کا ممتاز ہونا واضح ہے۔
0/3
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العصر 0:00 0:00

مصحف میں سورۃ العصر

نزول
مکی
پارہ
30
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
601
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
607
نسخ مصحف (612 صفحات)
608

سورۃ العصر کے بارے میں سوالات

سورۃ العصر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العصر: آیات کی تعداد 3۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 103 پر ہے۔

سورۃ العصر کس پارے میں ہے؟

سورۃ العصر: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔

سورۃ العصر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العصر مکی ہے۔

سورۃ العصر کس صفحے پر ہے؟

سورۃ العصر مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 601۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 607۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 608۔

سورۃ العصر میں کتنے الفاظ ہیں؟

سورۃ العصر: الفاظ کی تعداد 14، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔

سورۃ العصر میں کتنے عربی حروف ہیں؟

سورۃ العصر: حروف کی تعداد 71، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔

سورۃ العصر قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

سورۃ العصر قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,177 سے آیت نمبر 6,179 تک ہے۔

کیا سورۃ العصر میں سجدے کی آیت ہے؟

نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ العصر پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔

کیا سورۃ العصر سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ سورۃ العصر کی تمام 3 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العصر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 3 آیات اور 14 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

سورۃ العصر سنیں

قرآن کے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play