الانشقاق الانشقاق · Salah al-Budair
Salah al-Budair کی آواز میں آیات: 25 حفص عن عاصم مرتل
ترجمہ: Muhammad Junagarhi
مطالعے کی ترتیبات
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
-
يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحٗا فَمُلَٰقِيهِ
اے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہاں انسان بطور جنس کے ہے جس میں مومن اور کافر دونوں شامل ہیں۔ کدح،سخت محنت کو کہتے ہیں، وہ محنت خیر کے کاموں کے لئے ہو یا شر کےلئے۔ مطلب یہ ہے کہ جب مذکورہ چیزیں ظہور پذیر ہوں گی یعنی قیامت آجائے گی تو اے انسان تو نے جو بھی، اچھا یا برا عمل کیا ہوگا، وہ تو اپنے سامنے پالے گا اور اسی کے مطابق تجھے اچھی یا بری جزا بھی ملے گی۔ آگے اس کی مزید تفصیل ووضاحت ہے۔
-
فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ
تو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.
-
فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابٗا يَسِيرٗا
اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 آسان حساب یہ ہے کہ مومن کا اعمال نامہ پیش ہوگا۔ اس کی غلطیاں بھی اس کے سامنے لائی جائیں گی، پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور فضل وکرم سے انہیں معاف فرما دے گا۔ حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”جس کا حساب لیا گیا وہ ہلاک ہوگیا“۔ میں نے کہا اے اللہ کے رسول! اللہ مجھے آپ پر قربان کرے کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا، جس کے دائیں ہاتھ میں نامہ اعمال دیا گیا، اس کا حساب آسان ہوگا۔ مطلب حضرت عائشہ (رضی الله عنها) کا یہ تھا کہ اس آیت کی رو سے حساب تو مومن کا بھی ہوگا لیکن وہ ہلاکت سےدوچار نہیں ہوگا۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے وضاحت فرمائی ”یہ تو پیشی ہے“۔ یعنی مومن کے ساتھ معاملہ حساب کا نہیں ہوگا، ایک سرسری سی پیشی ہوگی مومن رب کے سامنے پیش کیے جائیں گے، جس کا مناقشہ ہوا یعنی پوچھ گچھ ہوئی وہ مارا گیا۔ ( صحيح البخاري، تفسير سورة انشقاق ) ایک اور روایت میں حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) اپنی بعض نماز میں یہ دعا پڑھتے تھے۔ ”اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا“ (اے اللہ میرا حساب آسان فرمانا) نماز سے فراغت کے بعد میں نے پوچھا، حسابا یسیرا ”آسان حساب“ کا کیا مطلب ہے ؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، اللہ تعالیٰ اس کا اعمال نامہ دیکھے گا اور پھر اسے معاف فرما دے گا۔۔۔ ( مسند احمد،6 / 48 ) ۔
-
وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهۡرِهِۦ
ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.
-
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ اس کے خوش ہونے کی علت ہے۔ یعنی آخرت پر اس کا عقیدہ ہی نہیں تھا ۔ حور کےمعنی ہیں، لوٹنا۔ جس طرح نبی (صلى الله عليه وسلم) کی دعا ہے اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْحَورِ بَعْدَ الْكَورِ(صحيح مسلم، الحج، باب ما يقول إذا ركب إلى سفر الحج وغيره، ترمذي، ابن ماجه ) مسلم میں بعد الكون ہے۔ مطلب ہے، اس بات سے میں پناہ مانگتا ہوں کہ ایمان کے بعد کفر، اطاعت کے بعد معصیت یاخیر کے بعد شر کی طرف لوٹوں۔
-
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونِۭ
ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
Salah al-Budair کی مزید سورتیں
دوسرے قاری
- الانشقاق · Mishary Alafasy
- الانشقاق · AbdulBaset (Murattal)
- الانشقاق · AbdulBaset AbdulSamad
- الانشقاق · Minshawi (Murattal)
- الانشقاق · As-Sudais
- الانشقاق · Abu Bakr ash-Shatri
- الانشقاق · Hani ar-Rifai
- الانشقاق · Mahmoud Khalil al-Husary
- الانشقاق · Maher al-Muaiqly
- الانشقاق · Saud ash-Shuraym
- الانشقاق · Saad al-Ghamdi
- الانشقاق · Ali Abdur-Rahman al-Hudhaify
- الانشقاق · Abdullah Basfar
- الانشقاق · Ahmed ibn Ali al-Ajamy
- الانشقاق · Muhammad Ayyoub
- الانشقاق · Muhammad Jibreel
- الانشقاق · Ibrahim al-Akhdar
- الانشقاق · Ayman Suwaid
- الانشقاق · Mahmoud Khalil al-Husary
- الانشقاق · Shahriar Parhizgar
- الانشقاق · Mahmoud Khalil al-Husary
- الانشقاق · Muhammad Siddiq al-Minshawi
- الانشقاق · Mohammad al-Tablawi
- الانشقاق · Khalifa al-Tunaiji
- الانشقاق · Abdullah Awad al-Juhani
- الانشقاق · Nasser al-Qatami
- الانشقاق · Fares Abbad
- الانشقاق · Salah Bukhatir
- الانشقاق · Abdullah al-Matroud
- الانشقاق · Abdul Mohsen al-Qasim
- الانشقاق · Ali Jaber
- الانشقاق · Khalid Abdullah al-Qahtani
- الانشقاق · Mahmoud Ali al-Banna
- الانشقاق · Sahl Yasin
- الانشقاق · Ahmad Nauina
- الانشقاق · Akram al-Alaqmi
- الانشقاق · Ali Hajjaj al-Suwaisi
- الانشقاق · Aziz Alili
- الانشقاق · Yasser Salamah
- الانشقاق · Nabil ar-Rifai
- الانشقاق · Muhammad AbdulKareem
- الانشقاق · Karim Mansoori