مواد پر جائیں

سورۃ الانشقاق 84:8

یہ سورۃ الانشقاق کی 25 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5892، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 589 پر ہے۔

فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابٗا يَسِيرٗا

اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 آسان حساب یہ ہے کہ مومن کا اعمال نامہ پیش ہوگا۔ اس کی غلطیاں بھی اس کے سامنے لائی جائیں گی، پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور فضل وکرم سے انہیں معاف فرما دے گا۔ حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”جس کا حساب لیا گیا وہ ہلاک ہوگیا“۔ میں نے کہا اے اللہ کے رسول! اللہ مجھے آپ پر قربان کرے کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا، جس کے دائیں ہاتھ میں نامہ اعمال دیا گیا، اس کا حساب آسان ہوگا۔ مطلب حضرت عائشہ (رضی الله عنها) کا یہ تھا کہ اس آیت کی رو سے حساب تو مومن کا بھی ہوگا لیکن وہ ہلاکت سےدوچار نہیں ہوگا۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے وضاحت فرمائی ”یہ تو پیشی ہے“۔ یعنی مومن کے ساتھ معاملہ حساب کا نہیں ہوگا، ایک سرسری سی پیشی ہوگی مومن رب کے سامنے پیش کیے جائیں گے، جس کا مناقشہ ہوا یعنی پوچھ گچھ ہوئی وہ مارا گیا۔ ( صحيح البخاري، تفسير سورة انشقاق ) ایک اور روایت میں حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) اپنی بعض نماز میں یہ دعا پڑھتے تھے۔ ”اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا“ (اے اللہ میرا حساب آسان فرمانا) نماز سے فراغت کے بعد میں نے پوچھا، حسابا یسیرا ”آسان حساب“ کا کیا مطلب ہے ؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، اللہ تعالیٰ اس کا اعمال نامہ دیکھے گا اور پھر اسے معاف فرما دے گا۔۔۔ ( مسند احمد،6 / 48 ) ۔

84:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانشقاق
0/25
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانشقاق 84:8 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 84:8

Al-Mukhtasar

8- عنقریب اللہ تعالیٰ اس کا آسان حساب لے گا، اس طرح کہ اس کے عمل اس کے سامنے پیش کیے جائیں گے مگر ان پر پکڑ نہیں ہوگی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
30
الفاظ کی تعداد
4
مدینہ مصحف (604 صفحات)
589
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
594
نسخ مصحف (612 صفحات)
595
آیت 84:8 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانشقاق. 114 میں سے سورت نمبر 84 · آیات کی تعداد: 25.

آیت 84:8 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 30.

آیت 84:8 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 589 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 594 · نسخ مصحف (612 صفحات): 595.

آیت 84:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 4.

آیت 84:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 84:8: حروف کی تعداد 19، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 84:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 84:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,892 ہے۔

سورۃ الانشقاق میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانشقاق: آیات کی تعداد 25۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 84 پر ہے۔

سورۃ الانشقاق مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانشقاق مکی ہے۔

کیا آیت 84:8 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 84:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانشقاق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 25 آیات اور 107 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play