مواد پر جائیں

سورۃ لقمان 31:17

یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3486، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 412 پر ہے۔

يَٰبُنَيَّ أَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ وَأۡمُرۡ بِٱلۡمَعۡرُوفِ وَٱنۡهَ عَنِ ٱلۡمُنكَرِ وَٱصۡبِرۡ عَلَىٰ مَآ أَصَابَكَۖ إِنَّ ذَٰلِكَ مِنۡ عَزۡمِ ٱلۡأُمُورِ

اے میرے پیارے بیٹے! تو نماز قائم رکھنا، اچھے کاموں کی نصیحت کرتے رہنا، برے کاموں سے منع کیا کرنا اور جو مصیبت تم پر آجائے صبر کرنا1 (یقین مانو) کہ یہ بڑے تاکیدی کاموں میں سے ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 إِقَامَةُ صَلاةٍ، أَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ، نَهْيٌ عَنْ الْمُنْكَرِ اور مصائب پر صبر کا اس لئے ذکر کیا کہ یہ تینوں اہم ترین عبادات اور امور خیر کی بنیاد ہیں۔
  2. 2 یعنی مذکورہ باتیں ان کاموں میں سے ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے تاکید فرمائی ہے اور بندوں پر انہیں فرض قرار دیا ہے۔ یا یہ ترغیب ہے عزم وہمت پیدا کرنے کی کیونکہ عزم وہمت کے بغیر طاعات مذکورہ پر عمل ممکن نہیں۔ بعض مفسرین کے نزدیک ذلک کا مرجع صبر ہے۔ اس سے پہلے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی وصیت ہے اور اس راہ میں شدائد ومصائب اور طعن وملامت ناگزیر ہے، اس لئے اس کے فوراً بعد صبر کی تلقین کرکے واضح کر دیا کہ صبر کا دامن تھامے رکھنا کہ یہ عزم وہمت کے کاموں میں سے ہےاور اہل عزم وہمت کا ایک بڑا ہتھیار ہے۔ اس کے بغیر فریضۂ تبلیغ کی ادائیگی ممکن نہیں۔

31:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ لقمان
0/34
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي لقمان 31:17 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 31:17

Al-Mukhtasar

17-اے پیارے بیٹے! ارکان و واجبات کی مکمل ادائیگی کے ساتھ نماز قائم کرو، نیکی کا حکم دو، برائی سے روکو اور اس راہ میں جس ناگواری کا سامنا ہو، اس پر صبر کرو۔ بلاشبہ جن مذکورہ باتوں کا تمھیں حکم دیا گیا ہے، وہ ان امور میں سے ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے تاکید کی ہے اور ان کا کرنا تم پر فرض ہے۔ ان میں تمھیں کرنے یا چھوڑنے کا کوئی اختیار نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
412
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
412
نسخ مصحف (612 صفحات)
413
آیت 31:17 کس سورت میں ہے؟

سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.

آیت 31:17 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 31:17 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 412 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 412 · نسخ مصحف (612 صفحات): 413.

آیت 31:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 31:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 31:17: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 31:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 31:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,486 ہے۔

سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔

سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ لقمان مکی ہے۔

کیا آیت 31:17 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 31:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play