مواد پر جائیں

سورۃ لقمان 31:16

یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3485، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 412 پر ہے۔

يَٰبُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثۡقَالَ حَبَّةٖ مِّنۡ خَرۡدَلٖ فَتَكُن فِي صَخۡرَةٍ أَوۡ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ أَوۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ يَأۡتِ بِهَا ٱللَّهُۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٞ

پیارے بیٹے! اگر کوئی چیز رائی کے دانے کے برابر ہو1 پھر وه (بھی) خواه کسی چٹان میں ہو یا آسمانوں میں ہو یا زمین میں ہو اسے اللہ تعالیٰ ضرور ﻻئے گا اللہ تعالیٰ بڑا باریک بین اور خبردار ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 إِنْ تَكُ کا مرجع خَطِيئَةٌ ہو تو مطلب گناہ اور اللہ کی نافرمانی والا کام ہے اور اگر اس کا مرجع خَصْلَةٌ ہو تو مطلب اچھائی یا برائی کی خصلت ہوگا۔ مطلب یہ ہے کہ انسان اچھا یا برا کام کتنا بھی چھپ کر کرے، اللہ سے مخفی نہیں رہ سکتا، قیامت والے دن اللہ تعالیٰ اسے حاضر کر لے گا۔ یعنی اس کی جزا دے گا، اچھے عمل کی اچھی جزا، برے عمل کی بری جزا۔ رائی کے دانے کی مثال اس لئے دی کہ وہ اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ جس کا وزن محسوس ہوتا ہے نہ تول میں وہ ترازو کے پلڑے کو جھکا سکتا ہے۔ اسی طرح چٹان (آبادی سے دور جنگل، پہاڑ میں) مخفی ترین اور محفوظ ترین جگہ ہے۔ یہ مضمون حدیث میں بھی بیان کیا گیا ہے۔ فرمایا ”اگر تم میں سے کوئی شخص بے سوراخ کے پتھر میں بھی عمل کرے گا، جس کا کوئی دروازہ ہو نہ کھڑکی، اللہ تعالیٰ اسے لوگوں پر ظاہر فرما دے گا، چاہے وہ کیسا ہی عمل ہو“۔ (مسند احمد / 281) اس لئے کہ وہ لطیف (باریک بین) ہے، اس کا علم مخفی ترین چیز تک محیط ہے، اور خبیر ہے، اندھیری رات میں چلنے والی چیونٹی کی حرکات وسکنات سے بھی وہ باخبر ہے۔

31:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ لقمان
0/34
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي لقمان 31:16 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 31:16

Al-Mukhtasar

16-اے پیارے بیٹے! برائی یا نیکی خواہ رائی کے دانے کے برابر چھوٹی ہو، اور وہ کسی چٹان کے اندر ہو کہ کسی کو اس کا علم نہ ہو یا آسمانوں اور زمین میں کسی بھی جگہ پر ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے ضرور لے آئے گا اور اس پر بندے کو بدلہ دے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نہایت باریک بین ہے۔ چیزوں کی باریکیاں اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ وہ ان کی حقیقتوں اور جگہوں سے خوب واقف ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
412
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
412
نسخ مصحف (612 صفحات)
413
آیت 31:16 کس سورت میں ہے؟

سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.

آیت 31:16 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 31:16 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 412 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 412 · نسخ مصحف (612 صفحات): 413.

آیت 31:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 31:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 31:16: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 31:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 31:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,485 ہے۔

سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔

سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ لقمان مکی ہے۔

کیا آیت 31:16 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 31:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play