مواد پر جائیں

سورۃ لقمان 31:31

یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3500، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 414 پر ہے۔

أَلَمۡ تَرَ أَنَّ ٱلۡفُلۡكَ تَجۡرِي فِي ٱلۡبَحۡرِ بِنِعۡمَتِ ٱللَّهِ لِيُرِيَكُم مِّنۡ ءَايَٰتِهِۦٓۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّكُلِّ صَبَّارٖ شَكُورٖ

کیا تم اس پر غور نہیں کرتے کہ دریا میں کشتیاں اللہ کے فضل سے چل رہی ہیں اس لئے کہ وه تمہیں اپنی نشانیاں دکھاوے1 ، یقیناً اس میں ہر ایک صبر وشکر کرنے والے2 کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی سمندر میں کشتیوں کا چلنا، یہ بھی اس کے لطف وکرم کا ایک مظہر اور اس کی قدرت تسخیر کا ایک نمونہ ہے۔ اس نے ہوا اور پانی دونوں کو ایسے مناسب انداز سے رکھا کہ سمندر کی سطح پر کشتیاں چل سکیں، ورنہ وہ چاہے تو ہوا کی تندی اور موجوں کی طغیانی سے کشتیوں کا چلنا ناممکن ہو جائے۔
  2. 2 تکلیفوں میں صبر کرنے والے، راحت اور خوشی میں اللہ کا شکر کرنے والے۔

31:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ لقمان
0/34
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي لقمان 31:31 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 31:31

Al-Mukhtasar

31- کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ دریا میں کشتیاں اللہ تعالیٰ کے لطف و کرم اور تابع کرنے سے چل رہی ہیں تاکہ اے لوگو! وہ تمھیں اپنی قدرت اور لطف و کرم پر دلالت کرنے والی نشانیاں دکھائے۔ بلاشبہ اس میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کے دلائل ہیں ہر اس شخص کے لیے جو آنے والی مصیبت پر بہت زیادہ صبر کرنے والا اور اللہ کی جو نعمتیں اسے میسر ہوں، ان پر خوب شکر کرنے والا ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
414
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
414
نسخ مصحف (612 صفحات)
415
آیت 31:31 کس سورت میں ہے؟

سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.

آیت 31:31 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 31:31 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 414 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 414 · نسخ مصحف (612 صفحات): 415.

آیت 31:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 31:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 31:31: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 31:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 31:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,500 ہے۔

سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔

سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ لقمان مکی ہے۔

کیا آیت 31:31 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 31:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play