سورۃ لقمان 31:30
یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3499، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 414 پر ہے۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدۡعُونَ مِن دُونِهِ ٱلۡبَٰطِلُ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡعَلِيُّ ٱلۡكَبِيرُ
یہ سب (انتظامات) اس وجہ سے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حق ہے اور اس کے سوا جن جن کو لوگ پکارتے ہیں1 سب باطل ہیں اور یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بلندیوں واﻻ اور بڑی شان واﻻ ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی یہ انتظامات یا نشانیاں، اللہ تعالیٰ تمہارے لئے ظاہر کرتا ہے تاکہ تم سمجھ لو کہ کائنات کا نظام چلانے والا صرف ایک اللہ ہے، جس کے حکم اور مشیت سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے، اور اس کے سوا سب باطل ہے یعنی کسی کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے بلکہ سب اس کے محتاج ہیں کیونکہ سب اس کی مخلوق اور اس کے ماتحت ہیں، ان میں سے کوئی بھی ایک ذرے کو بھی ہلانے کی قدرت نہیں رکھتا۔
- 2 اس سے برتر شان والا کوئی ہے نہ اس سے بڑا کوئی۔ اس کی عظمت شان، علوم مرتبت اور بڑائی کے سامنے ہر چیز حقیر اور پست ہے۔
31:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 31:30
Al-Mukhtasar
30- یہ رات دن اور سورج چاند کی تدبیر اور تقدیر اس بات کی گواہ ہیں کہ اکیلا اللہ ہی برحق ہے۔ وہ اپنی ذات و صفات اور افعال میں برحق ہے اور مشرک اللہ کو چھوڑ کر جس کی عبادت کرتے ہیں، وہ ایسا باطل ہے جس کی کوئی اساس اور بنیاد نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ ہی اپنی ذات، غلبے اور تمام مخلوقات پر قدرت رکھنے کے اعتبار سے بلند ہے جس سے اوپر کوئی نہیں اور جو ہر چیز سے بڑاہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 414
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 414
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 415
آیت 31:30 کس سورت میں ہے؟
سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.
آیت 31:30 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 31:30 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 414 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 414 · نسخ مصحف (612 صفحات): 415.
آیت 31:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 31:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 31:30: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 31:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 31:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,499 ہے۔
سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔
سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ لقمان مکی ہے۔
کیا آیت 31:30 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 31:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔