سورۃ لقمان 31:6
یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3475، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 411 پر ہے۔
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشۡتَرِي لَهۡوَ ٱلۡحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٖ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًاۚ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٞ مُّهِينٞ
اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو لغو باتوں کو مول لیتے ہیں1 کہ بےعلمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راه سے بہکائیں اور اسے ہنسی بنائیں2، یہی وه لوگ ہیں جن کے لئے رسوا کرنے واﻻ عذاب ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اہل سعادت، جو کتاب الٰہی سے راہ یاب اور اس کے سماع سے فیض یاب ہوتے ہیں، ان کے ذکر کے بعد ان اہل شقاوت کا بیان ہو رہا ہے جو کلام الٰہی کے سننے سے تو اعراض کرتے ہیں، البتہ ساز وموسیقی، نغمہ وسرور اور گانے وغیرہ خوب شوق سے سنتے اور ان میں دلچسپی لیتے ہیں۔ خریدنے سے مراد یہی ہے کہ آلات طرب شوق سے اپنے گھروں میں لاتے اور پھر ان سے لذت اندوز ہوتے ہیں۔ لَهْوَ الْحَدِيثِ سے مراد گانا بجانا، اس کا ساز وسامان اور آلات، سازو موسیقی اور ہر وہ چیز ہے جو انسانوں کو خیر اور معروف سے غافل کر دے۔ اس میں قصے، کہانیاں، افسانے، ڈرامے، ناول اور جنسی اور سنسنی خیز لٹریچر، رسالے اور بے حیائی کے پرچارک اخبارات سب ہی آجاتے ہیں اور جدید ترین ایجادات ریڈیو، ٹی وی، وی سی آر، ویڈیو فلمیں وغیرہ بھی۔ عہد رسالت میں بعض لوگوں نے گانے بجانے والی لونڈیاں بھی اسی مقصد کے لئے خریدی تھیں کہ وہ لوگوں کا دل گانے سنا کر بہلاتی رہیں تاکہ قرآن واسلام سے وہ دور رہیں۔ اس اعتبار سے اس میں گلوکارائیں بھی آجاتی ہیں جو آج کل فن کار، فلمی ستارہ اور ثقافتی سفیر اور پتہ نہیں کیسے کیسے مہذب، خوش نما اور دل فریب ناموں سے پکاری جاتی ہیں۔
- 2 ان تمام چیزوں سے یقیناً انسان اللہ کے راستے سےگمراہ ہو جاتے ہیں اور دین کو استہزا وتمسخر کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔
- 3 ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرنے والے ارباب حکومت، ادارے، اخبارات کے مالکان، اہل قلم اور فیچر نگار بھی اسی عذاب مہین کے مستحق ہوں گے۔ أَعَاذَنَا اللهُ مِنْهُ.
31:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 31:6
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے نیک لوگوں کی صفات ذکر کیں تو ساتھ ہی برے لوگوں کی علامات بھی بیان کر دیں، چنانچہ فرمایا:
6- لوگوں میں نضر بن حارث جیسے کئی ایسے بھی ہیں جو فضول و بے فائدہ اور کھیل تماشے والی باتوں کو پسند کرتے ہیں تاکہ بغیر علم کے لوگوں کو اللہ کے دین سے ان کی طرف پھیر دیں اور وہ اللہ تعالیٰ کی آیات کا مذاق اڑاتے ہوئے ان سے ٹھٹھا کرتے ہیں۔ انھی علامات کے حامل لوگوں کے لیے آخرت میں ذلیل و رسوا کرنے والا عذاب ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 411
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 411
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 412
آیت 31:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.
آیت 31:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 31:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 411 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 411 · نسخ مصحف (612 صفحات): 412.
آیت 31:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 31:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 31:6: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 31:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 31:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,475 ہے۔
سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔
سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ لقمان مکی ہے۔
کیا آیت 31:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 31:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔