مواد پر جائیں

سورۃ لقمان 31:7

یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3476، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 411 پر ہے۔

وَإِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَٰتُنَا وَلَّىٰ مُسۡتَكۡبِرٗا كَأَن لَّمۡ يَسۡمَعۡهَا كَأَنَّ فِيٓ أُذُنَيۡهِ وَقۡرٗاۖ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

جب اس کے سامنے ہماری آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو تکبر کرتا ہوا اس طرح منھ پھیر لیتا ہے گویا اس نے سنا ہی نہیں گویا کہ اس کے دونوں کانوں میں ڈاٹ لگے ہوئے ہیں1 ، آپ اسے درد ناک عذاب کی خبر سنا دیجئے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ اس شخص کا حال ہےجو مذکورہ لہوولعب کی چیزوں میں مگن رہتا ہے، وہ آیات قرانیہ اور اللہ ورسول کی باتیں سن کر بہرہ بن جاتا ہے حالانکہ وہ بہرہ نہیں ہوتا اور اس طرح منہ پھیر لیتا ہے گویا اس نے سنا ہی نہیں، کیوں کہ اس کے سننے سےوہ ایذا محسوس کرتا ہے، اس لئے اس سے اس کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا، وقرا کے معنی ہیں کانوں میں ایسا بوجھ جو اسے سننے سے محروم کر دے۔

31:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ لقمان
0/34
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي لقمان 31:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 31:7

Al-Mukhtasar

7- جب اس کے سامنے ہماری آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو تکبر کرتے ہوئے ان کے سننے سے اس طرح منہ پھیر لیتا ہے، گویا اس نے انھیں سنا ہی نہیں، گویا کہ اس کے کانوں میں آوازوں سے بچنے کے لیے ڈاٹ لگے ہوئے ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اسے درد ناک عذاب کی خبر سنا دیجیے جو اس کا انتظار کر رہا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
411
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
411
نسخ مصحف (612 صفحات)
412
آیت 31:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.

آیت 31:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 31:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 411 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 411 · نسخ مصحف (612 صفحات): 412.

آیت 31:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 31:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 31:7: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 31:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 31:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,476 ہے۔

سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔

سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ لقمان مکی ہے۔

کیا آیت 31:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 31:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play