مواد پر جائیں

سورۃ مریم 19:39 مريم

یہ سورۃ مریم کی 98 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2289، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 308 پر ہے۔

وَأَنذِرۡهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡحَسۡرَةِ إِذۡ قُضِيَ ٱلۡأَمۡرُ وَهُمۡ فِي غَفۡلَةٖ وَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ

تو انہیں اس رنج وافسوس کے دن1 کا ڈر سنا دے جبکہ کام انجام کو پہنچا دیا جائے گا2، اور یہ لوگ غفلت اور بے ایمانی میں ہی ره جائیں گے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 روز قیامت کو یوم حسرت کہا، اس لئے کہ اس روز سب ہی حسرت کریں گے۔ بدکار حسرت کریں گے کہ کاش انہوں نے برائیاں نہ کی ہوتیں اور نیکوکار اس بات پر حسرت کریں گے کہ انہوں نے اور زیادہ نیکیاں کیوں نہیں کمائیں؟۔
  2. 2 یعنی حساب کتاب کر کے صحیفے لپیٹ دیئے جائیں گے اور جنتی جنت میں اور جہنمی جہنم میں چلے جائیں گے۔ حدیث میں آتا ہے کہ اس کے بعد موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا اور جنت اور دوزخ کے درمیان کھڑا کر دیا جائے گا، جنتیوں اور دوزخیوں دونوں سے پوچھا جائے گا، اسے پہچانتے ہو، یہ کیا ہے؟ وہ کہیں گے، ہاں یہ موت ہے پھر ان کے سامنے اسے ذبح کر دیا جائے گا اور اعلان کر دیا جائے گا کہ اہل جنت! تمہارے لئے جنت کی زندگی ہمیشہ کے لئے ہے، اب موت نہیں آئے گی۔ دوزخیوں سے کہا جائے گا۔ اے دوزخیو! تمہارے لئے دوزخ کا عذاب دائمی ہے۔ اب موت نہیں آئے گی (صحيح بخاري- سورة مريم، ومسلم، كتاب الجنة، باب النار يدخلها الجبارون .....)

19:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ مریم
0/98
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي مریم 19:39 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 19:39

Al-Mukhtasar

39- اے رسول! لوگوں کو پچھتاوے کے دن سے ڈرائیں، جب برائی کرنے والا اپنی برائی پر پچھتائے گا اور نیک آدمی اس بات پر پچھتائے گا کہ اس نے زیادہ اطاعت کیوں نہ کی۔ جب لوگوں کے صحیفے لپیٹ دیے جائیں گے اور ان کے حساب کتاب کا معاملہ مکمل ہو جائے گا اور ہر ایک اپنے آگے بھیجے ہوئے اعمال کے انجام کو پہنچ جائے گا، حالانکہ دنیا کی زندگی میں وہ اس کے متعلق دھوکے کا شکار تھے، آخرت سے بے خبر تھے اور قیامت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
16
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
308
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
308
نسخ مصحف (612 صفحات)
309
آیت 19:39 کس سورت میں ہے؟

سورۃ مریم (مريم). 114 میں سے سورت نمبر 19 · آیات کی تعداد: 98.

آیت 19:39 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 16.

آیت 19:39 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 308 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 308 · نسخ مصحف (612 صفحات): 309.

آیت 19:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 19:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 19:39: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 19:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 19:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,289 ہے۔

سورۃ مریم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ مریم: آیات کی تعداد 98۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 19 پر ہے۔

سورۃ مریم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ مریم مکی ہے۔

کیا آیت 19:39 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 19:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ مریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 98 آیات اور 961 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play