مواد پر جائیں

سورۃ مریم 19:58 مريم

یہ سورۃ مریم کی 98 آیات میں سے آیت 58 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2308، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 309 پر ہے۔

أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ أَنۡعَمَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِم مِّنَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ مِن ذُرِّيَّةِ ءَادَمَ وَمِمَّنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوحٖ وَمِن ذُرِّيَّةِ إِبۡرَٰهِيمَ وَإِسۡرَٰٓءِيلَ وَمِمَّنۡ هَدَيۡنَا وَٱجۡتَبَيۡنَآۚ إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِمۡ ءَايَٰتُ ٱلرَّحۡمَٰنِ خَرُّواْۤ سُجَّدٗاۤ وَبُكِيّٗا ۩

یہی وه انبیا ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے فضل وکرم کیا جو اوﻻد آدم میں سے ہیں اور ان لوگوں کی نسل سے ہیں جنہیں ہم نے نوح (علیہ السلام) کے ساتھ کشتی میں چڑھا لیا تھا، اور اوﻻد ابراہیم ویعقوب سے اور ہماری طرف سے راه یافتہ اور ہمارے پسندیده لوگوں میں سے۔ ان کے سامنے جب اللہ رحمان کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی تھی یہ سجده کرتے اور روتے گڑگڑاتے گر پڑتے تھے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 گویا اللہ کی آیات کو سن کر وجد کی کیفیت کا طاری ہو جانا اور عظمت الٰہی کے آگے سجدہ ریز ہو جانا، بندگان الٰہی کی خاص علامت ہے۔ سجدہ تلاوت کی مسنوں دعا یہ ہے ”سَجَدَ وَجْهِيَ لِلَّذِي خَلَقَهُ، وَصَوَّرَهُ، وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ، بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ“ (ابو داؤد، ترمذی، نسائی۔ بحالہ مشکوۃ، باب سجود القرآن) بعض روایات میں اضافہ ہے۔ فَتَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ ( عون المعبود, ج 1، ص533)

19:58 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ مریم
0/98
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي مریم 19:58 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 19:58

Al-Mukhtasar

58- یہ سب حضرات جن کا ذکر اس سورت میں آیا ہے جن کی ابتدا زکریا علیہ السلام سے ہوئی اور اختتام ادریس علیہ السلام پر ہوا، یہ آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے نبوت کا انعام فرمایا اور ان لوگوں کی نسل سے ہیں جنھیں ہم نے نوح علیہ السلام کے ساتھ کشتی میں سوار کیا اور اولادِ ابراہیم اور اولادِ یعقوب سے ہیں اور ان لوگوں میں سے ہیں جنھیں ہم نے اسلام کی ہدایت بخشی، انھیں اپنے برگزیدہ بندے بنایا اور نبوت عطا کی۔ جب وہ اللہ کی آیتوں کی قراء ت سنتے تو اللہ کے ڈر سے روتے ہوئے سجدے میں گر جاتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
16
الفاظ کی تعداد
29
مدینہ مصحف (604 صفحات)
309
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
309
نسخ مصحف (612 صفحات)
310

آیت 58 پر مدینہ مصحف میں سجدے کی علامت ہے۔

آیت 19:58 کس سورت میں ہے؟

سورۃ مریم (مريم). 114 میں سے سورت نمبر 19 · آیات کی تعداد: 98.

آیت 19:58 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 16.

آیت 19:58 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 309 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 309 · نسخ مصحف (612 صفحات): 310.

آیت 19:58 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 29.

آیت 19:58 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 19:58: حروف کی تعداد 128، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 19:58 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 19:58 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,308 ہے۔

سورۃ مریم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ مریم: آیات کی تعداد 98۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 19 پر ہے۔

سورۃ مریم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ مریم مکی ہے۔

کیا آیت 19:58 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 19:58 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ مریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 98 آیات اور 961 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

کیا آیت 19:58 میں سجدہ ہے؟

آیت 58 پر مدینہ مصحف میں سجدے کی علامت ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play