مواد پر جائیں

سورۃ مریم 19:59 مريم

یہ سورۃ مریم کی 98 آیات میں سے آیت 59 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2309، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 309 پر ہے۔

۞ فَخَلَفَ مِنۢ بَعۡدِهِمۡ خَلۡفٌ أَضَاعُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَٱتَّبَعُواْ ٱلشَّهَوَٰتِۖ فَسَوۡفَ يَلۡقَوۡنَ غَيًّا

پھر ان کے بعد ایسے ناخلف پیدا ہوئے کہ انہوں نے نماز ضائع کردی اور نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑ گئے، سو ان کا نقصان ان کے آگے آئے گا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 انعام یافتہ بندگان الٰہی کا تذکرہ کرنے کے بعد ان لوگوں کا ذکر کیا جا رہا ہے، جو ان کے برعکس اللہ کے احکام سے غفلت واعراض کرنے والے ہیں۔ نماز ضائع کرنے سے مراد یا تو بالکل نماز کا ترک ہے جو کفر ہے یا ان کے اوقات کو ضائع کرنا ہے یعنی وقت پر نماز نہ پڑھنا، جب جی چاہا، نماز پڑھ لی، یا بلا عذر اکٹھی کر کے پڑھنا کبھی دو، کبھی چار، کبھی ایک اور کبھی پانچوں نمازیں۔ یہ بھی تمام صورتیں نماز ضائع کرنے کی ہیں جس کا مرتکب سخت گناہ گار اور آیت میں بیان کردہ وعید کا سزاوار ہو سکتا ہے۔ غَيًّا کے معنی ہلاکت، انجام بد کے ہیں یا جہنم کی ایک وادی کا نام ہے۔

19:59 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ مریم
0/98
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي مریم 19:59 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 19:59

Al-Mukhtasar

59- پھر ان برگزیدہ انبیاء علیہم السلام کے بعد ایسے لوگ آئے جو نہایت برے اور گمراہ تھے جنھوں نے نمازیں ضائع کیں اور انھیں صحیح طرح ادا نہ کیا جیسا کہ ان سے مطالبہ تھا اور اپنی نفسانی خواہشات کے پجاری بن کر زنا جیسے بے حیائی پر مبنی گناہ کیے۔ بہت جلد انھیں دوزخ میں برے انجام اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
16
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
309
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
309
نسخ مصحف (612 صفحات)
310
آیت 19:59 کس سورت میں ہے؟

سورۃ مریم (مريم). 114 میں سے سورت نمبر 19 · آیات کی تعداد: 98.

آیت 19:59 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 16.

آیت 19:59 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 309 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 309 · نسخ مصحف (612 صفحات): 310.

آیت 19:59 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 19:59 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 19:59: حروف کی تعداد 51، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 19:59 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 19:59 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,309 ہے۔

سورۃ مریم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ مریم: آیات کی تعداد 98۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 19 پر ہے۔

سورۃ مریم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ مریم مکی ہے۔

کیا آیت 19:59 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 19:59 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ مریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 98 آیات اور 961 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play