سورۃ مریم 19:75 مريم
یہ سورۃ مریم کی 98 آیات میں سے آیت 75 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2325، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 310 پر ہے۔
قُلۡ مَن كَانَ فِي ٱلضَّلَٰلَةِ فَلۡيَمۡدُدۡ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ مَدًّاۚ حَتَّىٰٓ إِذَا رَأَوۡاْ مَا يُوعَدُونَ إِمَّا ٱلۡعَذَابَ وَإِمَّا ٱلسَّاعَةَ فَسَيَعۡلَمُونَ مَنۡ هُوَ شَرّٞ مَّكَانٗا وَأَضۡعَفُ جُندٗا
کہہ دیجئے! جو گمراہی میں ہوتا ہے رحمنٰ اس کو خوب لمبی مہلت دیتا ہے، یہاں تک کہ وه ان چیزوں کو دیکھ لیں جن کا وعده کیے جاتے ہیں یعنی عذاب یا قیامت کو، اس وقت ان کو صحیح طور پر معلوم ہو جائے گا کہ کون برے مرتبے والا اور کس کا جتھا کمزور ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 علاوہ ازیں یہ چیزیں گمراہوں اور کافروں کو مہلت کے طور پر بھی ملتی ہیں، اس لئے یہ کوئی معیار نہیں۔ اصل اچھے برے کا پتہ تو اس وقت چلے گا، جب مہلت عمل ختم ہو جائے گی اور اللہ کا عذاب انہیں آ گھیرے گا یا قیامت برپا ہو جائے گی۔ لیکن اس وقت کا علم، کوئی فائدہ نہیں دے گا، کیونکہ وہاں ازالے اور تدارک کی کوئی صورت نہیں ہوگی۔
19:75 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 19:75
Al-Mukhtasar
75- اے رسول! کہہ دیں: جو اپنی گمراہی میں پاگل ہو تو رحمان اسے اور ڈھیل دیتا ہے تاکہ اس کی گمراہی میں اضافہ ہو، حتی کہ جب وہ اس عذاب کا مشاہدہ کریں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے، خواہ دنیا میں جلدی آنے والا عذاب ہو یا قیامت کے دن دیر سے آنے والا، تو اس دن انھیں ضرور علم ہو جائے گا کہ کس کی جگہ زیادہ بری ہے اور کس کے مددگار کم ہیں، کیا وہ ان کا گروہ ہے یا مومنوں کی جماعت؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 310
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 310
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 311
آیت 19:75 کس سورت میں ہے؟
سورۃ مریم (مريم). 114 میں سے سورت نمبر 19 · آیات کی تعداد: 98.
آیت 19:75 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 19:75 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 310 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 310 · نسخ مصحف (612 صفحات): 311.
آیت 19:75 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 19:75 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 19:75: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 19:75 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 19:75 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,325 ہے۔
سورۃ مریم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ مریم: آیات کی تعداد 98۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 19 پر ہے۔
سورۃ مریم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ مریم مکی ہے۔
کیا آیت 19:75 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 19:75 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ مریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 98 آیات اور 961 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔