سورۃ مریم 19:8 مريم
یہ سورۃ مریم کی 98 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2258، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 305 پر ہے۔
قَالَ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي غُلَٰمٞ وَكَانَتِ ٱمۡرَأَتِي عَاقِرٗا وَقَدۡ بَلَغۡتُ مِنَ ٱلۡكِبَرِ عِتِيّٗا
زکریا (علیہ السلام) کہنے لگے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوگا، جبکہ میری بیوی بانجھ اور میں خود بڑھاپے کے انتہائی ضعف کو پہنچ چکا ہوں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 عَاقِرٌ اس عورت کو بھی کہتے ہیں جو بڑھاپے کی وجہ سے اولاد جننے کی صلاحیت سے محروم ہو چکی ہو اور اس کو بھی کہتے ہیں جو شروع سے ہی بانجھ ہو۔ یہاں یہ دوسرے معنی میں ہی ہے۔ جو لکڑی سوکھ جائے، اسے عِتِيًّا کہتے ہیں۔ مراد بڑھاپے کا آخری درجہ ہے۔ جس میں ہڈیاں اکڑ جاتی ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ میری بیوی تو جوانی سے ہی بانجھ ہے اور میں بڑھاپے کے آخری درجے پر پہنچ چکا ہوں، اب اولاد کیسے ممکن ہے؟ کہا جاتا ہے کہ حضرت زکریا (عليه السلام) کی اہلیہ کا نام اشاع بنت فاقود بن میل ہے یہ حضرت حنہ (والدہ مریم) کی بہن ہیں۔ لیکن زیادہ قول صحیح یہ لگتا ہے کہ اشاع بھی حضرت عمران کی دختر ہیں جو حضرت مریم کے والد تھے۔ یوں حضرت یٰحیٰی (عليه السلام) اور حضرت عیسیٰ (عليه السلام) آپس میں خالہ زاد بھائی ہیں۔ حدیث صحیح سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے (فتح القدیر)
19:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 19:8
Al-Mukhtasar
8- زکریا علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی قدرت پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا: میرے ہاں لڑکا کیسے پیدا ہوگا جبکہ میری بیوی بانجھ ہے کہ اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں اور میں خود بڑھاپے اور ہڈیوں کی کمزوری کی آخری حد کو پہنچ چکا ہوں؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 305
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 305
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 306
آیت 19:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ مریم (مريم). 114 میں سے سورت نمبر 19 · آیات کی تعداد: 98.
آیت 19:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 19:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 305 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 305 · نسخ مصحف (612 صفحات): 306.
آیت 19:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 19:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 19:8: حروف کی تعداد 51، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 19:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 19:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,258 ہے۔
سورۃ مریم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ مریم: آیات کی تعداد 98۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 19 پر ہے۔
سورۃ مریم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ مریم مکی ہے۔
کیا آیت 19:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 19:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ مریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 98 آیات اور 961 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔