مواد پر جائیں

سورۃ محمد 47:15

یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4560، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 508 پر ہے۔

مَّثَلُ ٱلۡجَنَّةِ ٱلَّتِي وُعِدَ ٱلۡمُتَّقُونَۖ فِيهَآ أَنۡهَٰرٞ مِّن مَّآءٍ غَيۡرِ ءَاسِنٖ وَأَنۡهَٰرٞ مِّن لَّبَنٖ لَّمۡ يَتَغَيَّرۡ طَعۡمُهُۥ وَأَنۡهَٰرٞ مِّنۡ خَمۡرٖ لَّذَّةٖ لِّلشَّٰرِبِينَ وَأَنۡهَٰرٞ مِّنۡ عَسَلٖ مُّصَفّٗىۖ وَلَهُمۡ فِيهَا مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ وَمَغۡفِرَةٞ مِّن رَّبِّهِمۡۖ كَمَنۡ هُوَ خَٰلِدٞ فِي ٱلنَّارِ وَسُقُواْ مَآءً حَمِيمٗا فَقَطَّعَ أَمۡعَآءَهُمۡ

اس جنت کی صفت جس کا پرہیزگاروں سے وعده کیا گیا ہے، یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بدبو کرنے واﻻ نہیں1 ، اور دودھ کی نہریں ہیں جن کا مزه نہیں بدﻻ2 اور شراب کی نہریں ہیں جن میں پینے والوں کے لئے بڑی لذت ہے3 اور نہریں ہیں شہد کی جو بہت صاف ہیں4 اور ان کے لئے وہاں ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے، کیا یہ مثل اس کے ہیں جو ہمیشہ آگ میں رہنے واﻻ ہے؟ اور جنہیں گرم کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 آسِنٍ کے معنی، متغیر۔ یعنی بدل جانے والا، غیر آسن نہ بدلنے والا۔ یعنی دنیا میں تو پانی کسی ایک جگہ کچھ دیر پڑا رہے تو اس کا رنگ متغیر ہو جاتا ہے اور اس کی بو اور ذائقے میں تبدیلی آجاتی ہے جس سے وہ مضر صحت ہو جاتا ہے۔ جنت کے پانی کی یہ خوبی ہوگی کہ اس میں کوئی تغیر نہیں ہوگا۔ یعنی اس کی بو اور ذائقے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ جب پیو، تازہ، مفرح اور صحت افزا جب دنیا کا پانی خراب ہو سکتا ہے تو شریعت نے اسی لئے پانی کی بابت کہا ہے کہ یہ پانی اس وقت تک پاک ہے، جب تک اس کا رنگ یا بو نہ بدلے، کیونکہ رنگ یا بو متغیر ہونے کی صورت میں پانی ناپاک ہو جائے گا۔
  2. 2 جس طرح دنیا میں وہ دودھ بعض دفعہ خراب ہو جاتا ہے جو گایوں، بھینسوں اور بکریوں وغیرہ کے تھنوں سے نکلتا ہے۔ جنت کا دودھ چونکہ اس طرح جانوروں کے تھنوں سے نہیں نکلے گا، بلکہ اس کی نہریں ہوں گی، اس لئے، جس طرح وہ نہایت لذیذ ہوگا، خراب ہونے سے بھی محفوظ ہوگا۔
  3. 3 دنیا میں جو شراب ملتی ہے، وہ عام طور پر تلخ، بدمزہ اور بدبو دار ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں پی کر انسان بالعموم حواس باختہ ہو جاتا ہے، اول فول بکتا ہے اور اپنے جسم تک کا ہوش اسے نہیں رہتا۔ جنت کی شراب دیکھنے میں حسین، ذائقے میں اعلیٰ اور نہایت خوشبودار ہوگی اور اسے پی کر کوئی انسان بہکے گا، نہ کوئی گرانی محسوس کرے گا۔ بلکہ ایسی لذت وفرحت محسوس کرے گا جس کا تصور اس دنیا میں ممکن نہیں جیسے دوسرے مقام پر فرمایا: «لا فِيهَا غَوْلٌ وَلا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَ» (سورة الصافات: 47) نہ اسے چکر آئے گا نہ عقل جائے گی۔ مزید دیکھئے (سورة الواقعة: 19)۔
  4. 4 یعنی شہد میں بالعموم جن چیزوں کی آمیزش کا امکان رہتا ہے، جس کا مشاہدہ دنیا میں عام ہے جنت میں ایسا کوئی اندیشہ نہیں ہوگا۔ بالکل صاف شفاف ہوگا، کیونکہ یہ دنیا کی طرح مکھیوں سے حاصل کردہ نہیں ہوگا، بلکہ اس کی بھی نہریں ہوں گی۔ اسی لئے حدیث میں آتا ہے۔ نبی ﹲ نے فرمایا۔ جب بھی تم سوال کرو تو جنت الفردوس کی دعا کرو، اس لئے کہ وہ جنت کا درمیانہ اور اعلیٰ درجہ ہے اور وہیں سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں اور اس کے اوپر رحمان کا عرش ہے (صحيح بخاري ، كتاب الجهاد، باب درجات المجاهدين في سبيل الله)۔
  5. 5 یعنی جن کو جنت میں وہ اعلیٰ درجے نصیب ہوں گے جو مذکور ہوئے کیا وہ ایسے جہنمیوں کے برابر ہیں جن کا یہ حال ہوگا؟ ظاہر بات ہے ایسا نہیں ہوگا۔ بلکہ ایک درجات میں ہوگا اور دوسرا درکات (جہنم) میں۔ ایک نعمتوں میں داد طرب وعیش دے رہاہوگا، دوسرا عذاب جہنم کی سختیاں جھیل رہا ہوگا۔ ایک اللہ کا مہمان ہوگا جہاں انواع واقسام کی چیزیں اس کی تواضع اور اکرام کے لئے ہوں گی اور دوسرا اللہ کا قیدی، جہاں اس کوکھانے کے زقوم جیسا تلخ وکسیلا کھانا اور پینے کے لئے کھولتا ہوا پانی ملے گا۔ ببی تفاوت ره از کجا است تابه کجا

47:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ محمد
0/38
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي محمد 47:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 47:15

Al-Mukhtasar

15- اس جنت کی صفت، جس میں داخل کرنے کا اللہ تعالیٰ نے ان پرہیزگاروں سے وعدہ کیا ہے جو اس کے حکم ماننے والے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچنے والے ہیں، یہ ہے کہ اس میں ایسے پانی کی نہریں ہیں جو زیادہ دیر رکے رہنے کی وجہ سے بدبودار ہوتا ہے نہ اس کا ذائقہ بدلتا ہے، اس میں ایسے دودھ کی نہریں ہیں جس کا ذائقہ نہیں بدلتا، اس میں ایسی شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لیے انتہائی لذیذ ہے اور اس میں ایسے شہد کی نہریں ہیں جو ملاوٹ سے پاک صاف ہے اور اس میں ان کے لیے من چاہے ہر قسم کے پھل ہیں اور ان کے لیے ان سب چیزوں سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے گناہوں کی معافی ہے، لہٰذا وہ ان پر اُن کی پکڑ نہیں کرے گا۔ جس کی جزا یہ ہو، کیا بھلا وہ اس کے برابر ہوسکتا ہے جو ہمیشہ آگ میں رہنے والا ہو اور اس سے کبھی نہ نکل سکے اور اسے سخت گرم پانی پلایا جائے جو شدتِ حرارت کی وجہ سے اس کے پیٹ کی آنتیں کاٹ دے؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
44
مدینہ مصحف (604 صفحات)
508
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
508
نسخ مصحف (612 صفحات)
509
آیت 47:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.

آیت 47:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 47:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 508 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 508 · نسخ مصحف (612 صفحات): 509.

آیت 47:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 44.

آیت 47:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 47:15: حروف کی تعداد 166، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 47:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 47:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,560 ہے۔

سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔

سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ محمد مدنی ہے۔

کیا آیت 47:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 47:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play