مواد پر جائیں

سورۃ محمد 47:16

یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4561، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 508 پر ہے۔

وَمِنۡهُم مَّن يَسۡتَمِعُ إِلَيۡكَ حَتَّىٰٓ إِذَا خَرَجُواْ مِنۡ عِندِكَ قَالُواْ لِلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ مَاذَا قَالَ ءَانِفًاۚ أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ طَبَعَ ٱللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ وَٱتَّبَعُوٓاْ أَهۡوَآءَهُمۡ

اور ان میں بعض (ایسے بھی ہیں کہ) تیری طرف کان لگاتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب تیرے پاس سے جاتے ہیں تو اہل علم سے (بوجہ کند ذہنی وﻻپرواہی کے) پوچھتے ہیں کہ اس نے ابھی کیا کہا تھا1 ؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر کر دی ہے اور وه اپنی خواہشوں کی پیروی کرتے ہیں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ منافقین کا ذکر ہے، ان کی نیت چونکہ صحیح نہیں ہوتی تھی، اس لئے نبی (صلى الله عليه وسلم) کی باتیں بھی ان کی سمجھ میں نہیں آتی تھیں وہ مجلس سے باہر آکر صحابہ (رضي الله عنهم) سے پوچھتے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم)نے کیا فرمایا؟

47:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ محمد
0/38
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي محمد 47:16 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 47:16

Al-Mukhtasar

16- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! منافقوں میں سے کئی لوگ قبول نہ کرنے کی غرض سے اعراض کرتے ہوئے آپ کی بات سنتے ہیں، حتی کہ جب وہ آپ کے پاس سے اٹھ کر جاتے ہیں تو ان لوگوں سے کہتے ہیں جنھیں اللہ تعالیٰ نے علم دیا ہے: ابھی آپ( صلى اللہ عليہ وسلم ) نے اپنی گفتگو میں کیا کہا؟ یہ بات وہ اپنی طرف سے اَنجان بنتے ہوئے اور حق سے منہ پھیرنے کی خاطر کرتے ہیں۔ انھی لوگوں کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگا دی ہے، چنانچہ ان تک خیر نہیں پہنچتی۔ انھوں نے اپنی خواہشات کی غلامی کی جنھوں نے انھیں حق دیکھنے سے اندھا کر دیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
508
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
508
نسخ مصحف (612 صفحات)
509
آیت 47:16 کس سورت میں ہے؟

سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.

آیت 47:16 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 47:16 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 508 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 508 · نسخ مصحف (612 صفحات): 509.

آیت 47:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 47:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 47:16: حروف کی تعداد 105، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 47:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 47:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,561 ہے۔

سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔

سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ محمد مدنی ہے۔

کیا آیت 47:16 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 47:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play