سورۃ محمد 47:19
یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4564، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 508 پر ہے۔
فَٱعۡلَمۡ أَنَّهُۥ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ وَٱسۡتَغۡفِرۡ لِذَنۢبِكَ وَلِلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِۗ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ مُتَقَلَّبَكُمۡ وَمَثۡوَىٰكُمۡ
سو (اے نبی!) آپ یقین کر لیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں1 اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگا کریں اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے حق میں بھی2، اللہ تم لوگوں کی آمد ورفت کی اور رہنے سہنے کی جگہ کو خوب جانتا ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی اس عقیدےپر ثابت اور قائم رہیں، کیونکہ یہی توحید اور اطاعت الٰہی، مدار خیر ہے اور اس سے انحراف یعنی شرک اور معصیت، مدار شر ہے۔
- 2 اس میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کو استغفار کا حکم دیا گیا ہے، اپنے لئے بھی اور مومنین کے لئے بھی۔ استغفار کی بڑی اہمیت اور فضیلت ہے۔ احادیث میں بھی اس پر بڑا زور دیا گیا ہے۔ ایک حدیث میں نبی ﹲ نے فرمایا «يَا أَيُّهَا النَّاسُ! تُوبُوا إِلَى رَبِّكُمْ فَإِنِّي أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً»(صحيح بخاري، كتاب الدعوات ، باب استغفار النبي في اليوم والليلة) ”لوگو ! بارگاہ الٰہی میں توبہ واستغفار کیا کرو، میں بھی اللہ کے حضور روزانہ ستر مرتبہ سے زیادہ توبہ واستغفار کرتا ہوں“۔
- 3 یعنی دن کو تم جہاں پھرتے اورجو کچھ کرتے ہو اور رات کو جہاں آرام کرتے اور استقرار پکڑتے ہو، اللہ تعالیٰ جانتاہے۔ مطلب ہے شب وروز کی کوئی سرگرمی اللہ سے مخفی نہیں ہے۔
47:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 47:19
Al-Mukhtasar
19- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ یقین رکھیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگا کریں اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے گناہوں کی بھی اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگیں۔ اللہ تعالیٰ دن کے وقت تمھاری مصروفیات اور رات کے وقت تمھارے قرار پکڑنے کی جگہ کو جانتا ہے۔ اس میں سے کوئی چیز اس سے چھپی نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 508
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 509
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 510
آیت 47:19 کس سورت میں ہے؟
سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.
آیت 47:19 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 47:19 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 508 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 509 · نسخ مصحف (612 صفحات): 510.
آیت 47:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 47:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 47:19: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 47:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 47:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,564 ہے۔
سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔
سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ محمد مدنی ہے۔
کیا آیت 47:19 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 47:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔