مواد پر جائیں

سورۃ محمد 47:20

یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4565، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 509 پر ہے۔

وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَوۡلَا نُزِّلَتۡ سُورَةٞۖ فَإِذَآ أُنزِلَتۡ سُورَةٞ مُّحۡكَمَةٞ وَذُكِرَ فِيهَا ٱلۡقِتَالُ رَأَيۡتَ ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ يَنظُرُونَ إِلَيۡكَ نَظَرَ ٱلۡمَغۡشِيِّ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡمَوۡتِۖ فَأَوۡلَىٰ لَهُمۡ

اور جو لوگ ایمان ﻻئے وه کہتے ہیں کوئی سورت کیوں نازل نہیں کی گئی1 ؟ پھر جب کوئی صاف مطلب والی سورت2 نازل کی جاتی ہے اور اس میں قتال کا ذکر کیا جاتا ہے تو آپ دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے وه آپ کی طرف اس طرح دیکھتے ہیں جیسے اس شخص کی نظر ہوتی ہے جس پر موت کی بیہوشی طاری ہو3، پس بہت بہتر تھا ان کے لئے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 جب جہاد کا حکم نازل نہیں ہوا تھا تو مومنین، جو جذبۂ جہاد سے سرشار تھے جہاد کی اجازت کےخواہش مند تھے اور کہتے تھے کہ اس بارے میں کوئی سورت نازل کیوں نہیں کی جاتی؟ یعنی جس میں جہاد کا حکم ہو۔ جب جہاد کا حکم نازل نہیں ہوا تھا تو مومنین، جو جذبۂ جہاد سے سرشار تھے جہاد کی اجازت کےخواہش مند تھے اور کہتے تھے کہ اس بارے میں کوئی سورت نازل کیوں نہیں کی جاتی؟ یعنی جس میں جہاد کا حکم ہو۔ جب جہاد کا حکم نازل نہیں ہوا تھا تو مومنین، جو جذبۂ جہاد سے سرشار تھے جہاد کی اجازت کےخواہش مند تھے اور کہتے تھے کہ اس بارے میں کوئی سورت نازل کیوں نہیں کی جاتی؟ یعنی جس میں جہاد کا حکم ہو۔
  2. 2 یعنی ایسی سورت جو غیر منسوخ ہو۔
  3. 3 یہ ان منافقین کا ذکر ہے جن پر جہاد کا حکم نہایت گراں گزرتا تھا، ان میں بعض کمزور ایمان والے بھی بعض دفعہ شامل ہو جاتے تھے۔ سورۂ نساء، آیت 77 میں بھی یہ مضمون بیان کیا گیا ہے۔

47:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ محمد
0/38
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي محمد 47:20 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 47:20

Al-Mukhtasar

20- اللہ پر ایمان لانے والے کہتے ہیں جبکہ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر کوئی سورت نازل فرمائے جو جہاد و قتال کے حکم پر مشتمل ہو: اللہ تعالیٰ نے کوئی سورت کیوں نہیں اتاری جس میں قتال کا ذکر ہو، پھر جب اللہ تعالیٰ نے اپنے بیان اور احکام میں محکم سورت اتار دی جو جہاد کے ذکر پر مشتمل تھی، تو اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ دیکھتے ہیں کہ جن منافقوں کے دلوں میں شک کی بیماری ہے، وہ آپ کی طرف اس شخص کی طرح دیکھتے ہیں جس پر شدتِ خوف اور رعب سے موت کی بے ہوشی طاری ہو۔ سو اللہ تعالیٰ نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ قتال و جہاد سے منہ موڑنے اور خوف کھانے کی وجہ سے ان کا عذاب ان پر آیا ہی چاہتا ہے اور ان کے بہت قریب ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
509
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
509
نسخ مصحف (612 صفحات)
510
آیت 47:20 کس سورت میں ہے؟

سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.

آیت 47:20 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 47:20 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 509 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 509 · نسخ مصحف (612 صفحات): 510.

آیت 47:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 47:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 47:20: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 47:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 47:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,565 ہے۔

سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔

سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ محمد مدنی ہے۔

کیا آیت 47:20 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 47:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play