مواد پر جائیں

سورۃ محمد 47:21

یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4566، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 509 پر ہے۔

طَاعَةٞ وَقَوۡلٞ مَّعۡرُوفٞۚ فَإِذَا عَزَمَ ٱلۡأَمۡرُ فَلَوۡ صَدَقُواْ ٱللَّهَ لَكَانَ خَيۡرٗا لَّهُمۡ

فرمان کا بجا ﻻنا اور اچھی بات کا کہنا1 ۔ پھر جب کام مقرر ہو جائے2، تو اللہ کے ساتھ سچے رہیں3 تو ان کے لئے بہتری ہے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی حکم جہاد سے گھبرانے کے بجائے ان کے لئے بہتر تھا کہ وہ سمع وطاعت کا مظاہرہ کرتے اور نبی (صلى الله عليه وسلم)کی بابت، گستاخی کے بجائے، اچھی بات کہتے۔ یہ أَوْلَى بمعنی أَجْدَرُ (بہتر) ہے، جسے ابن کثیرنے اختیار کیا ہے۔ بعض نے اولیٰ کو تہدید ووعید کا کلمہ یعنی بددعا قرار دیا ہے۔ مَعْنَاهُ قَارَبَهُ مَا يُهْلِكُهُ (ان کی ہلاکت قریب ہے) مطلب ہے، ان کی بزدلی اور نفاق ان کی ہلاکت کا سبب بنے گا۔ اس اعتبار سے طَاعَةٌ وَقَوْلٌ مَعْرُوفٌ جملہ مستانفہ ہوگا اور اس کی خبر محذوف ہوگی خَيْرٌ لَّكُمْ (فتح القدیر، ایسر التفاسیر)۔
  2. 2 یعنی جہاد کی تیاری مکمل ہو جائے اور وقت جہاد آجائے۔
  3. 3 یعنی اگر اب بھی نفاق چھوڑ کر، اپنی نیت اللہ کے لئے خالص کر لیں، یا رسول کے سامنے رسول (صلى الله عليه وسلم)کے ساتھ لڑنے کا جو عہد کرتے ہیں، اس میں اللہ سے سچے رہیں۔
  4. 4 یعنی نفاق اور مخالفت کے مقابلے میں توبہ واخلاص کا مظاہرہ بہتر ہے۔

47:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ محمد
0/38
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي محمد 47:21 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 47:21

Al-Mukhtasar

21- ان کے لیے بہترتھا کہ وہ اللہ کا حکم بجا لاتے اور بغیر حیل و حجت کے اچھی بات کہتے، پھر جب جہاد فرض ہوگیا اور طے پا گیا کہ جنگ ہوگی، تو اب بھی اگر یہ اللہ پر ایمان اور اس کی اطاعت میں سچے رہے تو یہ ان کے لیے منافقت اور اللہ کے حکموں کی نافرمانی کرنے سے بہت بہتر ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
509
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
509
نسخ مصحف (612 صفحات)
510
آیت 47:21 کس سورت میں ہے؟

سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.

آیت 47:21 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 47:21 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 509 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 509 · نسخ مصحف (612 صفحات): 510.

آیت 47:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 47:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 47:21: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 47:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 47:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,566 ہے۔

سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔

سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ محمد مدنی ہے۔

کیا آیت 47:21 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 47:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play