مواد پر جائیں

سورۃ محمد 47:26

یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 26 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4571، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 509 پر ہے۔

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ قَالُواْ لِلَّذِينَ كَرِهُواْ مَا نَزَّلَ ٱللَّهُ سَنُطِيعُكُمۡ فِي بَعۡضِ ٱلۡأَمۡرِۖ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ إِسۡرَارَهُمۡ

یہ1 اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ کی نازل کرده وحی کو برا سمجھا یہ کہا2 کہ ہم بھی عنقریب بعض کاموں3 میں تمہارا کہا مانیں گے، اور اللہ ان کی پوشیده باتیں خوب جانتا ہے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 (یہ) سے مراد ان کا ارتداد ہے۔
  2. 2 یعنی منافقین نے مشرکین سے یا یہود سے کہا۔
  3. 3 یعنی نبی (صلى الله عليه وسلم) اور آپ کے لائے ہوئے دین کی مخالفت میں۔
  4. 4 جیسے دوسرے مقام پر فرمایا۔«وَاللَّهُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُونَ» (النساء: 81)

47:26 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ محمد
0/38
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي محمد 47:26 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 47:26

Al-Mukhtasar

26-یہ گمراہی ان کا مقدر اس لیے بنی کہ انھوں نے ان مشرکوں سے خفیہ طور پر کہا جنھوں نے اس وحی کو ناپسند کیا جو اللہ نے اپنے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر اتاری: ہم بھی بعض کاموں میں تمھارا کہا مانیں گے،جیسے قتال کرنے سے بزدلی اور سستی کا مظاہرہ کرنا۔ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو وہ چھپاتے اور اوجھل رکھتے ہیں۔ اس سے کوئی چیز چھپی نہیں، اس لیے وہ جو چاہے اس میں سے اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کے سامنے ظاہر کر دے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
509
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
509
نسخ مصحف (612 صفحات)
510
آیت 47:26 کس سورت میں ہے؟

سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.

آیت 47:26 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 47:26 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 509 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 509 · نسخ مصحف (612 صفحات): 510.

آیت 47:26 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 47:26 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 47:26: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 47:26 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 47:26 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,571 ہے۔

سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔

سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ محمد مدنی ہے۔

کیا آیت 47:26 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 47:26 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play