مواد پر جائیں

سورۃ محمد 47:3

یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4548، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 507 پر ہے۔

ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱتَّبَعُواْ ٱلۡبَٰطِلَ وَأَنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّبَعُواْ ٱلۡحَقَّ مِن رَّبِّهِمۡۚ كَذَٰلِكَ يَضۡرِبُ ٱللَّهُ لِلنَّاسِ أَمۡثَٰلَهُمۡ

یہ اس لئے1 کہ کافروں نے باطل کی پیروی کی اور مومنوں نے اس دین حق کی اتباع کی جو ان کے اللہ کی طرف سے ہے، اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کے احوال اسی طرح بتاتا ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ذَلِكَ، یہ متبدا ہے، یا خبر ہے متبدا محذوف کی أَيْ الأَمْرُ ذَلِكَ یہ اشارہ ہے ان وعیدوں اور وعدوں کی طرف جو کافروں اور مومنوں کے لئے بیان ہوئے۔
  2. 2 تاکہ لوگ اس انجام سے بچیں جو کافروں کا مقدر ہے اور وہ راہ حق اپنائیں جس پر چل کر ایمان والے فوزوفلاح ابدی سے ہمکنار ہوں گے۔

47:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ محمد
0/38
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي محمد 47:3 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 47:3

Al-Mukhtasar

3- ان دونوں گروہوں کی یہ جزا اس لیے ہے کہ جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کیا انھوں نے باطل کی پیروی کی اور بلاشبہ جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر ایمان لائے، انھوں نے اپنے رب کی طرف سے آنے والے حق کی پیروی کی، اس لیے ان کی کوششوں کے فرق کی وجہ سے ان کی جزا بھی مختلف ہوگئی۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے دونوں گروہوں کے بارے میں اپنا حکم بیان کیا ہے، یعنی مومنوں کے گروہ کا اور کافروں کے گروہ کا، اسی طرح اللہ تعالیٰ لوگوں کے لیے ان کی مثالیں بیان کرتا ہے تاکہ ہر گروہ اپنے جیسے گروہ سے مل جائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
507
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
507
نسخ مصحف (612 صفحات)
508
آیت 47:3 کس سورت میں ہے؟

سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.

آیت 47:3 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 47:3 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 507 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 507 · نسخ مصحف (612 صفحات): 508.

آیت 47:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 47:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 47:3: حروف کی تعداد 80، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 47:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 47:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,548 ہے۔

سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔

سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ محمد مدنی ہے۔

کیا آیت 47:3 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 47:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play