سورۃ محمد 47:35
یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4580، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 510 پر ہے۔
فَلَا تَهِنُواْ وَتَدۡعُوٓاْ إِلَى ٱلسَّلۡمِ وَأَنتُمُ ٱلۡأَعۡلَوۡنَ وَٱللَّهُ مَعَكُمۡ وَلَن يَتِرَكُمۡ أَعۡمَٰلَكُمۡ
پس تم بودے بن کر صلح کی درخواست پر نہ اتر آؤ جبکہ تم ہی بلند وغالب رہو گے1 اور اللہ تمہارے ساتھ ہے2، ناممکن ہے کہ وه تمہارے اعمال ضائع کر دے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مطلب یہ ہے کہ جب تم تعداد اور قوت وطاقت کے اعتبار سےدشمن پر غالب اور فائق تر ہو تو ایسی صورت میں کفار کے ساتھ صلح اور کمزوری کا مظاہرہ مت کرو، بلکہ کفر پر ایسی کاری ضرب لگاؤ کہ اللہ کا دین سر بلند ہو جائے۔ غالب وبرتر ہوتےہوئے کفر کےساتھ مصالحت کا مطلب، کفر کےاثر ونفوذ کے بڑھانے میں مدد دینا ہے۔ یہ ایک بڑا جرم ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کافروں کے ساتھ صلح کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ اجازت یقیناً ہے، لیکن ہر وقت نہیں۔ صرف اس وقت ہےجب مسلمان تعداد میں کم اوروسائل کے لحاظ سے فروتر ہوں۔ ایسے حالات میں لڑائی کی بہ نسبت صلح میں زیادہ فائدہ ہے تاکہ مسلمان اس موقعے سےفائدہ اٹھا کر بھرپور تیاری کر لیں، جیسے خود نبی ﹲ نےکفار مکہ سے جنگ نہ کرنے کا دس سالہ معاہدہ کیا تھا۔
- 2 اس میں مسلمانوں کے لئے دشمن پر فتح ونصرت کی عظیم بشارت ہے۔ جس کے ساتھ اللہ ہو، اس کو کون شکست دے سکتاہے؟
- 3 بلکہ وہ اس پر پورا اجر دے گا اور اس میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔
47:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 47:35
Al-Mukhtasar
35-لہٰذا اے ایمان والو! تم اپنے دشمن کا مقابلہ کرنے میں کمزور پڑو نہ تم انھیں صلح کی دعوت دو اس سے پہلے کہ وہ تمھیں اس کی طرف بلائیں جبکہ تم ان پر غالب ہو۔ اللہ اپنی نصرت اور مدد کے ذریعے تمھارے ساتھ ہے اور وہ تمھارے اعمال کے ثواب میں ہرگز کچھ بھی کمی نہیں کرے گا بلکہ اپنے فضل و احسان سے تمھیں زیادہ ہی عطا کرے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 510
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 510
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 511
آیت 47:35 کس سورت میں ہے؟
سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.
آیت 47:35 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 47:35 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 510 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 510 · نسخ مصحف (612 صفحات): 511.
آیت 47:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 47:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 47:35: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 47:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 47:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,580 ہے۔
سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔
سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ محمد مدنی ہے۔
کیا آیت 47:35 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 47:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔