سورۃ محمد 47:36
یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 36 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4581، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 510 پر ہے۔
إِنَّمَا ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَا لَعِبٞ وَلَهۡوٞۚ وَإِن تُؤۡمِنُواْ وَتَتَّقُواْ يُؤۡتِكُمۡ أُجُورَكُمۡ وَلَا يَسۡـَٔلۡكُمۡ أَمۡوَٰلَكُمۡ
واقعی زندگانیٴ دنیا تو صرف کھیل کود ہے1 اور اگر تم ایمان لے آؤ گے اور تقویٰ اختیار کرو گے تو اللہ تمہیں تمہارے اجر دے گا اور وه تم سے تمہارے مال نہیں مانگتا.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی ایک فریب اور دھوکہ ہے، اس کی کسی چیز کی بنیاد ہے نہ اس کو ثبات اور نہ اس کا اعتبار۔
- 2 یعنی وہ تمہارے مالوں سے بےنیاز ہے۔ اسی لئے اس نےتم سے زکوٰۃ میں کل مال کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ اس کے ایک نہایت قلیل حصے کا یعنی صرف ڈھائی فیصد کا اور وہ بھی ایک سال کے بعد اپنی ضرورت سےزیادہ ہونے پر، علاوہ ازیں اس کا مقصد بھی تمہارے اپنے ہی بھائی بندوں کی مدد اور خیر خواہی ہے نہ کہ اللہ اس مال سے اپنی حکومت کے اخراجات پورےکرتا ہے۔
47:36 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 47:36
Al-Mukhtasar
36- دنیا کی زندگی تو بس کھیل تماشا ہے، لہٰذا عقل مند اپنی آخرت کے لیے عمل چھوڑ کر اس میں مشغول نہیں ہوتا۔ اگر تم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر ایمان لاؤ اور اللہ سے ڈرو، اس طرح کہ اس کے حکم مانو اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچو، تو وہ تمھیں تمھارے عملوں کا بغیر کسی کمی کے پورا پورا ثواب دے گا۔ وہ تم سے تمھارے سارے مال کا مطالبہ نہیں کرتا، صرف فرض زکاۃ کا تم سے مطالبہ کرتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 510
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 510
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 511
آیت 47:36 کس سورت میں ہے؟
سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.
آیت 47:36 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 47:36 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 510 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 510 · نسخ مصحف (612 صفحات): 511.
آیت 47:36 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 47:36 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 47:36: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 47:36 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 47:36 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,581 ہے۔
سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔
سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ محمد مدنی ہے۔
کیا آیت 47:36 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 47:36 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔