سورۃ ق 50:45
یہ سورۃ ق کی 45 آیات میں سے آیت 45 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4675، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 520 پر ہے۔
نَّحۡنُ أَعۡلَمُ بِمَا يَقُولُونَۖ وَمَآ أَنتَ عَلَيۡهِم بِجَبَّارٖۖ فَذَكِّرۡ بِٱلۡقُرۡءَانِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ
یہ جو کچھ کہہ رہے ہیں ہم بخوبی جانتے ہیں اور آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں1 ، تو آپ قرآن کے ذریعے انہیں سمجھاتے رہیں جو میرے وعید (ڈرانے کے وعدوں) سے ڈرتے ہیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی آپ (صلى الله عليه وسلم) اس بات کے مکلف نہیں ہیں کہ ان کو ایمان لانے پر مجبور کریں۔ بلکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کا کام صرف تبلیغ ودعوت ہے، وہ کرتے رہیں۔
- 2 یعنی آپ (صلى الله عليه وسلم) کی دعوت وتذکیر سے وہی نصیحت حاصل کرے گا جو اللہ سے اور اس کی وعیدوں سے ڈرتا اور اس کے وعدوں پر یقین رکھتا ہوگا۔ اسی لئےحضرت قتادہ یہ دعا فرمایا کرتے تھے «اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِمَّنْ يَخَافُ وَعِيدَكَ ، وَيَرْجُو مَوْعُودَكَ يَا بَارُّ يَا رَحِيمُ» ”اے اللہ ہمیں ان لوگوں میں سےکر جو تیرے وعیدوں سے ڈرتے اور تیرے وعدوں کی امید رکھتے ہیں۔ اے احسان کرنے والے رحم فرمانے والے“۔
50:45 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 50:45
Al-Mukhtasar
45- ہم اسے بخوبی جانتے ہیں جو یہ جھٹلانے والے لوگ کہہ رہے ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ ان پر مسلط نہیں کیے گئے کہ زبردستی انھیں ایمان لانے پر مجبور کریں۔ آپ تو صرف اس چیز کے پہنچانے والے ہیں جس کے پہنچانے کا اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا ہے، لہٰذا آپ قرآن کے ساتھ ان کافروں اور نافرمانوں کو نصیحت کریں جو میری وعید (سزا کے وعدے) سے ڈرتے ہیں کیونکہ ڈرنے والا ہی وعظ و نصیحت حاصل کرتا ہے جب اسے نصیحت کی جائے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 520
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 520
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 521
آیت 50:45 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ق. 114 میں سے سورت نمبر 50 · آیات کی تعداد: 45.
آیت 50:45 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 50:45 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 520 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 520 · نسخ مصحف (612 صفحات): 521.
آیت 50:45 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 50:45 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 50:45: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 50:45 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 50:45 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,675 ہے۔
سورۃ ق میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ق: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 50 پر ہے۔
سورۃ ق مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ق مکی ہے۔
کیا آیت 50:45 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 50:45 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 373 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔