مواد پر جائیں

سورۃ قریش 106:2 قريش

یہ سورۃ قریش کی 4 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6195، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 602 پر ہے۔

إِۦلَٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ ٱلشِّتَآءِ وَٱلصَّيۡفِ

(یعنی) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے1 ۔ (اس کے شکریہ میں).

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 إِيلافٌ کے معنی ہیں، مانوس اور عادی ہونا، یعنی اس کا کام سے کلفت اور نفرت کا دور ہو جانا۔ قریش کی گزر ان کا ذریعہ تجارت تھی۔ سال میں دو مرتبہ ان کا تجارتی قافلہ باہر جاتا اور وہاں سے اشیاء تجارت لاتا۔ سردیوں میں یمن، جو گرم علاقہ تھا اور گرمیوں میں شام کی طرف جو ٹھنڈا تھا۔ خانہ کعبہ کے خدمت گزار ہونے کی وجہ سے تمام اہل عرب ان کی عزت کرتے تھے، اس لئے ان کے قافلے بلا روک ٹوک سفر کرتے، اللہ تعالیٰ اس سورت میں قریش کو بتلا رہا ہے کہ تم جو گرمی، سردی میں دو سفر کرتے ہو تو ہمارے اس احسان کی وجہ سے کہ ہم نے تمہیں مکے میں امن عطا کیا ہے اور اہل عرب میں معزز بنایا ہوا ہے۔ اگر یہ چیز نہ ہوتی تو تمہارا سفر ممکن نہ ہوتا۔ اور اصحاب الفیل کو بھی ہم نے اسی لئے تباہ کیا ہے کہ تمہاری عزت بھی برقرار رہے اور تمہارے سفروں کا سلسلہ بھی، جس کے تم خوگر ہو، قائم رہے، اگر ابرہہ اپنے مذموم مقصد میں کامیاب ہو جاتا تو تمہاری عزت وسیادت بھی ختم ہو جاتی اور سلسلہ سفر بھی منقطع ہو جاتا۔ اس لئے تمہیں چاہئے کہ صرف اسی بیت اللہ کے رب کی عبادت کرو۔

106:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ قریش
0/4
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي قریش 106:2 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 106:2

Al-Mukhtasar

2- سردیوں میں یمن کی طرف اور گرمیوں میں شام کی طرف پُرامن سفر سے مانوس ہونے کی وجہ سے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
30
الفاظ کی تعداد
4
مدینہ مصحف (604 صفحات)
602
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
608
نسخ مصحف (612 صفحات)
609
آیت 106:2 کس سورت میں ہے؟

سورۃ قریش (قريش). 114 میں سے سورت نمبر 106 · آیات کی تعداد: 4.

آیت 106:2 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 30.

آیت 106:2 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 602 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 608 · نسخ مصحف (612 صفحات): 609.

آیت 106:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 4.

آیت 106:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 106:2: حروف کی تعداد 21، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 106:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 106:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,195 ہے۔

سورۃ قریش میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ قریش: آیات کی تعداد 4۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 106 پر ہے۔

سورۃ قریش مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ قریش مکی ہے۔

کیا آیت 106:2 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 106:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ قریش کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 4 آیات اور 17 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play