مواد پر جائیں
آیت بہ آیت

سورۃ کے بارے میں

سورۃ قریش قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 106 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 4 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 602 سے شروع ہوتی ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. لِإِيلَٰفِ قُرَيۡشٍ

    قریش کے مانوس کرنے کے لئے.

  2. إِۦلَٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ ٱلشِّتَآءِ وَٱلصَّيۡفِ

    (یعنی) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے1 ۔ (اس کے شکریہ میں).

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 إِيلافٌ کے معنی ہیں، مانوس اور عادی ہونا، یعنی اس کا کام سے کلفت اور نفرت کا دور ہو جانا۔ قریش کی گزر ان کا ذریعہ تجارت تھی۔ سال میں دو مرتبہ ان کا تجارتی قافلہ باہر جاتا اور وہاں سے اشیاء تجارت لاتا۔ سردیوں میں یمن، جو گرم علاقہ تھا اور گرمیوں میں شام کی طرف جو ٹھنڈا تھا۔ خانہ کعبہ کے خدمت گزار ہونے کی وجہ سے تمام اہل عرب ان کی عزت کرتے تھے، اس لئے ان کے قافلے بلا روک ٹوک سفر کرتے، اللہ تعالیٰ اس سورت میں قریش کو بتلا رہا ہے کہ تم جو گرمی، سردی میں دو سفر کرتے ہو تو ہمارے اس احسان کی وجہ سے کہ ہم نے تمہیں مکے میں امن عطا کیا ہے اور اہل عرب میں معزز بنایا ہوا ہے۔ اگر یہ چیز نہ ہوتی تو تمہارا سفر ممکن نہ ہوتا۔ اور اصحاب الفیل کو بھی ہم نے اسی لئے تباہ کیا ہے کہ تمہاری عزت بھی برقرار رہے اور تمہارے سفروں کا سلسلہ بھی، جس کے تم خوگر ہو، قائم رہے، اگر ابرہہ اپنے مذموم مقصد میں کامیاب ہو جاتا تو تمہاری عزت وسیادت بھی ختم ہو جاتی اور سلسلہ سفر بھی منقطع ہو جاتا۔ اس لئے تمہیں چاہئے کہ صرف اسی بیت اللہ کے رب کی عبادت کرو۔
  3. فَلۡيَعۡبُدُواْ رَبَّ هَٰذَا ٱلۡبَيۡتِ

    پس انہیں چاہئے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں.

  4. ٱلَّذِيٓ أَطۡعَمَهُم مِّن جُوعٖ وَءَامَنَهُم مِّنۡ خَوۡفِۭ

    جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا1 اور ڈر (اور خوف) میں امن (وامان) دیا.2

    مترجم کے حواشی (2)
    1. 1 مذکورہ تجارت اور سفر کے ذریعے سے۔
    2. 2 عرب میں قتل وغارت گری عام تھی لیکن قریش مکہ کو حرم مکہ کی وجہ سے جو احترام حاصل تھا، اس کی وجہ سے وہ خوف وخطر سے محفوظ تھے۔
0/4
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي قریش 0:00 0:00

مصحف میں سورۃ قریش

نزول
مکی
پارہ
30
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
602
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
608
نسخ مصحف (612 صفحات)
609

سورۃ قریش کے بارے میں سوالات

سورۃ قریش میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ قریش: آیات کی تعداد 4۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 106 پر ہے۔

سورۃ قریش کس پارے میں ہے؟

سورۃ قریش: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔

سورۃ قریش مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ قریش مکی ہے۔

سورۃ قریش کس صفحے پر ہے؟

سورۃ قریش مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 602۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 608۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 609۔

سورۃ قریش میں کتنے الفاظ ہیں؟

سورۃ قریش: الفاظ کی تعداد 17، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔

سورۃ قریش میں کتنے عربی حروف ہیں؟

سورۃ قریش: حروف کی تعداد 75، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔

سورۃ قریش قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

سورۃ قریش قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,194 سے آیت نمبر 6,197 تک ہے۔

کیا سورۃ قریش میں سجدے کی آیت ہے؟

نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ قریش پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔

کیا سورۃ قریش سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ سورۃ قریش کی تمام 4 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ قریش کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 4 آیات اور 17 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

سورۃ قریش سنیں

قرآن کے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play