سورۃ سبا 34:15 سبأ
یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3621، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 430 پر ہے۔
لَقَدۡ كَانَ لِسَبَإٖ فِي مَسۡكَنِهِمۡ ءَايَةٞۖ جَنَّتَانِ عَن يَمِينٖ وَشِمَالٖۖ كُلُواْ مِن رِّزۡقِ رَبِّكُمۡ وَٱشۡكُرُواْ لَهُۥۚ بَلۡدَةٞ طَيِّبَةٞ وَرَبٌّ غَفُورٞ
قوم سبا کے لئے اپنی بستیوں میں (قدرت الٰہی کی) نشانی تھی1 ان کے دائیں بائیں دو باغ تھے2 (ہم نے ان کو حکم دیا تھا کہ) اپنے رب کی دی ہوئی روزی کھاؤ3 اور اس کا شکر ادا کرو4، یہ عمده شہر5 اور وه بخشنے واﻻ رب ہے.6
مترجم کے حواشی (6)
- 1 سَبَأ وہی قوم تھی، جس کی ملکہ سبا مشہور ہے جو حضرت سلیمان (عليه السلام) کے زمانے میں مسلمان ہوگئی تھی۔ قوم ہی کے نام پر ملک نام بھی سبا تھا، آج کل یمن کے نام سے یہ علاقہ معروف ہے۔ یہ بڑا خوش حال ملک تھا، یہ ملک بری وبحری تجارت میں بھی ممتاز تھا اور زراعت وباغبانی میں بھی نمایاں۔ اور یہ دونوں ہی چیزیں کسی ملک اور قوم کی خوش حالی کا باعث ہوتی ہیں۔ اسی مال ودولت کی فراوانی کو یہاں قدرت الٰہی کی نشانی سے تعبیر کیا گیا ہے۔
- 2 کہتے ہیں کہ شہر کے دونوں طرف پہاڑ تھے، جن سے چشموں اور نالوں کا پانی بہہ بہہ کر شہر میں آتا تھا، ان کے حکمرانوں نے پہاڑوں کے درمیان پشتے تعمیر کرادیئے اور ان کے ساتھ باغات لگا دیئےگئے، جس سے پانی کا رخ بھی متعین ہوگیا اور باغوں کو بھی سیرابی کا ایک قدرتی ذریعہ میسر آگیا۔ ان ہی باغات کو، دائیں بائیں دو باغوں، سے تعبیر کیا گیا ہے۔ بعض کہتے ہیں، جَنَّتَيْنِ سے دو باغ نہیں، بلکہ دائیں بائیں کی دو جہتیں مراد ہیں اور مطلب باغوں کی کثرت ہے کہ جدھر نظر اٹھا کر دیکھیں، باغات، ہریالی اور شادابی ہی نظر آتی تھی۔ (فتح القدیر)۔
- 3 یہ ان کے پیغمبروں کے ذریعے سے کہلوایا گیا یا مطلب ان نعمتوں کا بیان ہے، جن سے ان کو نوازا گیا تھا۔
- 4 یعنی منعم و محسن کی اطاعت کرو اور اس کی نافرمانی سے اجتناب۔
- 5 یعنی باغوں کی کثرت اور پھلوں کی فراوانی کی وجہ سے یہ شہر عمدہ ہے۔ کہتے ہیں کہ آب وہوا کی عمدگی کی وجہ سے یہ شہر مکھی، مچھر اور اس قسم کے دیگر موذی جانوروں سے بھی پاک تھا، واللہ اعلم۔
- 6 یعنی اگر تم رب کا شکر کرتے رہو گے تو وہ تمہارے گناہ بھی معاف فرما دے گا۔ اس کا مطلب یہ بھی ہوا کہ انسان توبہ کرتے رہیں تو پھر گناہ ہلاکت عام اور سلب انعام کا سبب نہیں بنتے، بلکہ اللہ تعالیٰ عفوودرگزر سے کام لیتا ہے۔
34:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 34:15
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے ان انعامات کا ذکر کیا جو داود اور ان کے بیٹے سلیمان علیہما السلام پر کیے تو ساتھ ہی ان انعامات کا ذکر کر دیا جو اس نے سبا والوں پر کیے۔ فرق یہ ہے کہ داود اور سلیمان علیہما السلام نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اہلِ سبا نے اس کی ناشکری کی، چنانچہ فرمایا:
15-قبیلہ سبا والے جن بستیوں میں رہتے تھے، ان کے لیے ان بستیوں میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کی اور اس کے ان پر ہونے والے انعامات کی واضح نشانیاں موجود تھیں اور وہ تھے دو باغ۔ ایک دائیں طرف اور دوسرا بائیں جانب۔ ہم نے ان سے کہا: اپنے رب کا رزق کھاؤ اور اس کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرو۔ یہ عمدہ شہر ہے اور اللہ بے حد بخشنے والا رب ہے جو اپنی طرف رجوع کرنے والے ہر شخص کے گناہ معاف کرتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 430
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 430
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 431
آیت 34:15 کس سورت میں ہے؟
سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 34:15 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 34:15 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 430 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 430 · نسخ مصحف (612 صفحات): 431.
آیت 34:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 34:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 34:15: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 34:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 34:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,621 ہے۔
سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔
سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ سبا مکی ہے۔
کیا آیت 34:15 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 34:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔