مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:14 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3620، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 429 پر ہے۔

فَلَمَّا قَضَيۡنَا عَلَيۡهِ ٱلۡمَوۡتَ مَا دَلَّهُمۡ عَلَىٰ مَوۡتِهِۦٓ إِلَّا دَآبَّةُ ٱلۡأَرۡضِ تَأۡكُلُ مِنسَأَتَهُۥۖ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ ٱلۡجِنُّ أَن لَّوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ ٱلۡغَيۡبَ مَا لَبِثُواْ فِي ٱلۡعَذَابِ ٱلۡمُهِينِ

پھر جب ہم نے ان پر موت کا حکم بھیج دیا تو ان کی خبر جنات کو کسی نے نہ دی سوائے گھن کے کیڑے کے جو ان کی عصا کو کھا رہا تھا۔ پس جب (سلیمان) گر پڑے اس وقت جنوں نے جان لیا کہ اگر وه غیب دان ہوتے تو اس کے ذلت کے عذاب میں مبتلا نہ رہتے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حضرت سلیمان (عليه السلام) کے زمانے میں جنات کے بارے میں مشہور ہوگیا تھا کہ یہ غیب کی باتیں جانتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان (عليه السلام) کی موت کے ذریعے سے اس عقیدے کے فساد کو واضح کردیا۔

34:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:14 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:14

Al-Mukhtasar

14-پھر جب ہم نے سلیمان علیہ السلام پر موت کا حکم بھیج دیا تو ان کی موت کی خبر جنات کو کسی نے نہ دی سوائے گھن کے کیڑے کے جو ان کا وہ عصا کھا گیا جس پر وہ ٹیک لگائے ہوئے تھے، پھر جب وہ گر پڑے تو جنوں پر واضح ہوا کہ وہ غیب نہیں جانتے تھے کیونکہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو اس ذلت والے عذاب میں زیادہ دیر مبتلا نہ رہتے۔ اس سے وہ مشقت والے کام مراد ہیں جو وہ سلیمان علیہ السلام کے لیے یہ سمجھ کر کرتے رہے کہ وہ زندہ ہیں اور ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
429
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
429
نسخ مصحف (612 صفحات)
430
آیت 34:14 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:14 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:14 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 429 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 429 · نسخ مصحف (612 صفحات): 430.

آیت 34:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 34:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:14: حروف کی تعداد 109، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,620 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:14 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play