مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:22 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 22 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3628، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 430 پر ہے۔

قُلِ ٱدۡعُواْ ٱلَّذِينَ زَعَمۡتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ لَا يَمۡلِكُونَ مِثۡقَالَ ذَرَّةٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَلَا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا لَهُمۡ فِيهِمَا مِن شِرۡكٖ وَمَا لَهُۥ مِنۡهُم مِّن ظَهِيرٖ

کہہ دیجیئے! کہ اللہ کے سوا جن جن کا تمہیں گمان ہے (سب) کو پکار لو1 ، نہ ان میں سے کسی کو آسمانوں اور زمینوں میں سے ایک ذره کا اختیار ہے2 نہ ان کا ان میں کوئی حصہ ہے3 نہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی معبود ہونے کا۔ یہاں زَعَمْتُمْ کے دو مفعول محذوف ہیں۔ زَعَمْتُمُوهُمْ آلِهَةً، یعنی جن جن کو تم معبود گمان کرتے ہو۔
  2. 2 یعنی انہیں نہ خیر پر کوئی اختیار ہے نہ شر پر۔ کسی کو فائدہ پہنچانے کی قدرت ہے، نہ نقصان سے بچانے کی۔ آسمان وزمین کا ذکر عموم کے لئے ہے، کیونکہ تمام خارجی موجودات کے لئے یہی ظرف ہیں۔
  3. 3 نہ پیدائش میں، نہ ملکیت میں اور نہ تصرف میں۔
  4. 4 جو کسی معاملے میں بھی اللہ کی مدد کرتا ہو، بلکہ اللہ تعالیٰ ہی بلا شرکت غیرے تمام اختیارات کا ملک ہے اور کسی کے تعاون کے بغیر ہی سارے کام کرتا ہے۔

34:22 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:22 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:22

Al-Mukhtasar

22- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں: انھیں بلا لو جن کے بارے میں تمھارا عقیدہ ہے کہ وہ اللہ کے سوا تمھارے معبود ہیں تاکہ وہ تمھیں نفع دیں یا تم سے تکلیف دور کر دیں۔ وہ تو آسمانوں اور زمین میں ایک ذرہ برابر وزن کے بھی مالک نہیں اور نہ ان میں اللہ کے ساتھ ان کی کوئی شراکت ہے اور نہ اللہ کا کوئی معاون ہے جو اس کی مدد کرے۔ وہ شریکوں اور مددگاروں سے بے نیاز ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
430
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
430
نسخ مصحف (612 صفحات)
431
آیت 34:22 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:22 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:22 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 430 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 430 · نسخ مصحف (612 صفحات): 431.

آیت 34:22 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 34:22 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:22: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:22 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:22 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,628 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:22 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:22 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play