مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:23 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3629، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 431 پر ہے۔

وَلَا تَنفَعُ ٱلشَّفَٰعَةُ عِندَهُۥٓ إِلَّا لِمَنۡ أَذِنَ لَهُۥۚ حَتَّىٰٓ إِذَا فُزِّعَ عَن قُلُوبِهِمۡ قَالُواْ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمۡۖ قَالُواْ ٱلۡحَقَّۖ وَهُوَ ٱلۡعَلِيُّ ٱلۡكَبِيرُ

شفاعت (سفارش) بھی اس کے پاس کچھ نفع نہیں دیتی بجز ان کے جن کے لئے اجازت ہوجائے1 ۔ یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کردی جاتی ہے تو پوچھتے ہیں تمہارے پرودگار نے کیا فرمایا؟ جواب دیتے ہیں کہ حق فرمایا 2اور وه بلند وباﻻ اور بہت بڑا ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 (جن کے لئے اجازت ہوجائے) کا مطلب ہے انبیا اور ملائکہ وغیرہ یعنی یہی سفارش کرسکیں گے، کوئی اور نہیں۔ اس لئے کہ کسی اور کی سفارش فائدے مند ہی ہوگی، نہ انہیں اجازت ہی ہوگی۔ دوسرا مطلب ہے، مستحقین شفاعت۔ یعنی انبیا علیہم السلام وملائکہ اور صالحین صرف ان ہی کے حق میں سفارش کرسکیں گے جو مستحقین شفاعت ہوں گے کیوں کہ اللہ کی طرف سے ان ہی کے حق میں سفارش کرنے کی اجازت ہوگی، کسی اور کے لئے نہیں۔ (فتح القدیر) مطلب یہ ہوا کہ انبیا علیہم السلام، ملائکہ اور صالحین کے علاوہ وہاں کوئی سفارش نہیں کرسکے گا اور یہ حضرات بھی سفارش اہل ایمان گناہ گاروں کے لئے ہی کرسکیں گے، کافر ومشرک اور اللہ کے باغیوں کے لئے نہیں۔ قرآن کریم نے دوسرے مقام پر ان دونوں نکتوں کی وضاحت فرما دی ہے۔ «مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلا بِإِذْنِهِ» (البقرة: 255) اور «وَلا يَشْفَعُونَ إِلا لِمَنِ ارْتَضَى» (الأنبياء: 28)۔
  2. 2 اس کے مختلف تفسیریں کی گئی ہیں ۔ابن جریر اور ابن کثیر نے حدیث کے روشنی میں اس کی یہ تفسیر بیان کی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی امر کی بابت کلام (وحی) فرماتا ہے تو آسمان ہر موجود فرشتے ہیبت اور خوف سے کانپ اٹھتے ہیں اور ان پر بے ہوشی کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے ۔یوش آنے پر وہ پوچھتے ہیں تو عرش بردار فرشتے دوسرے فرشتوں کو؎ اور وہ اپنے سے نیچے والے فرشتوں کو بتلاتے ہیں اور اس طرح خبر پہلے آسمان کے فرشتوں تک پہنچ ھاتی ہے ۔(ابن کثیر )فزع میں سلب ماخذ ہے یعنی جب گبتاھٹ دور کع دی جاتی ہے۔

34:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:23 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:23

Al-Mukhtasar

23-اللہ تعالیٰ کے پاس سفارش بھی کچھ نفع نہیں دیتی سوائے ان کے جن کے لیے وہ اجازت دے۔ وہ اپنی عظمت کی بنا پر سفارش کرنے کی اجازت صرف اسے دیتا ہے جسے وہ پسند کرے۔ اس کی عظمت کا عالَم یہ ہے کہ جب وہ آسمان میں کلام فرماتا ہے تو فرشتے اس کے کلام کے سامنے عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پَر مارتے ہیں یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہوتی ہے تو وہ فرشتے جبریل علیہ السلام سے کہتے ہیں: تمھارے رب نے کیا کہا ہے؟ جبریل علیہ السلام کہتے ہیں: اس نے حق فرمایا ہے اور وہ اپنی ذات اور غلبے میں نہایت بلند ہے۔ وہ ایسا بڑا ہے کہ ہر چیز اس سے کمتر ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
431
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
431
نسخ مصحف (612 صفحات)
432
آیت 34:23 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:23 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:23 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 431 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 431 · نسخ مصحف (612 صفحات): 432.

آیت 34:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 34:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:23: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,629 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:23 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play