سورۃ سبا 34:31 سبأ
یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3637، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 431 پر ہے۔
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَن نُّؤۡمِنَ بِهَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانِ وَلَا بِٱلَّذِي بَيۡنَ يَدَيۡهِۗ وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذِ ٱلظَّٰلِمُونَ مَوۡقُوفُونَ عِندَ رَبِّهِمۡ يَرۡجِعُ بَعۡضُهُمۡ إِلَىٰ بَعۡضٍ ٱلۡقَوۡلَ يَقُولُ ٱلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُواْ لِلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْ لَوۡلَآ أَنتُمۡ لَكُنَّا مُؤۡمِنِينَ
اور کافروں نے کہا کہ ہم ہرگز نہ تو اس قرآن کو مانیں نہ اس سے پہلے کی کتابوں کو1 ! اے دیکھنے والے کاش کہ تو ان ﻇالموں کو اس وقت دیکھتا جب کہ یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے ہوئے ایک دوسرے کو الزام دے رہے ہوں گے2 کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے3 اگر تم نہ ہوتے تو ہم تو مومن ہوتے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 ۔جیسے تورات، زبور اور انجیل وغیرہ، بعض نے بَيْنَ يَدَيْهِ سے مراد دار آخرت لیا ہے۔ اس میں کافروں کے عناد وطغیان کا بیان ہے کہ وہ تمام تر دلائل کے باوجود قرآن کریم اور دار آخرت پر ایمان لانے سے گریزاں ہیں
- 2 یعنی دنیا میں یہ کفروشرک میں ایک دوسرے کے ساتھی اور اس ناطے سے ایک دوسرے سے محبت کرنے والے تھے، لیکن آخرت میں یہ ایک دوسرے کے دشمن اور ایک دوسرے کو موردالزام بنائیں گے۔
- 3 یعنی دنیا میں یہ لوگ، جو سوچے سمجھے بغیر، روش عام پر چلنے والے ہوتے ہیں، اپنے ان لیڈروں سے کہیں گے جن کے وہ دنیا میں پیروکار بنے رہے تھے۔
- 4 یعنی تم ہی نے ہمیں پیغمبروں اور داعیان حق کے پیچھے چلنے سے روکے رکھا تھا، اگر تم اس طرح نہ کرتے تو ہم یقیناً ایمان والے ہوتے۔
34:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 34:31
Al-Mukhtasar
31- اللہ کے ساتھ کفر کرنے والوں نے کہا: ہم ہرگز اس قرآن پر ایمان نہ لائیں گے جس کے بارے میں محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) خیال کرتے ہیں کہ وہ ان پر نازل ہوا ہے اور نہ ہم اگلی آسمانی کتابوں پر ایمان لائیں گے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کاش آپ ان ظالموں کو اس وقت دیکھیں جب انھیں قیامت کے دن اپنے رب کے سامنے حساب کتاب کے لیے روکا گیا ہوگا۔ وہ ایک دوسرے سے تکرار کر رہے ہوں گے۔ ان میں سے ہر ایک دوسرے کو الزام دے رہا اور ملامت کر رہا ہوگا۔ پیروی کرنے والے وہ لوگ جنھیں کمزور سمجھا گیا، اپنے ان سرداروں سے کہیں گے جنھوں نے دنیا میں انھیں کمزور سمجھا: اگر تم نے ہمیں گمراہ نہ کیا ہوتا تو ہم ضرور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھنے والے ہوتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 32
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 431
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 431
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 432
آیت 34:31 کس سورت میں ہے؟
سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 34:31 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 34:31 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 431 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 431 · نسخ مصحف (612 صفحات): 432.
آیت 34:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 32.
آیت 34:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 34:31: حروف کی تعداد 143، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 34:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 34:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,637 ہے۔
سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔
سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ سبا مکی ہے۔
کیا آیت 34:31 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 34:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔