سورۃ سبا 34:32 سبأ
یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3638، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 432 پر ہے۔
قَالَ ٱلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْ لِلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُوٓاْ أَنَحۡنُ صَدَدۡنَٰكُمۡ عَنِ ٱلۡهُدَىٰ بَعۡدَ إِذۡ جَآءَكُمۖ بَلۡ كُنتُم مُّجۡرِمِينَ
یہ بڑے لوگ ان کمزوروں کو جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس ہدایت آچکنے کے بعد ہم نے تمہیں اس سے روکا تھا؟ (نہیں) بلکہ تم (خود) ہی مجرم تھے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ہمارے پاس کون سی طاقت تھی کہ ہم تمہیں ہدایت کے راستے سے روکتے، تم نے خود ہی اس پر غور نہیں کیا اور اپنی خواہشات کی وجہ سے ہی اسے قبول کرنے سے گریزاں رہے، اور آج مجرم ہمیں بنا رہے ہو؟ حالانکہ سب کچھ تم نے خود ہی اپنی مرضی سے کیا، اس لئے مجرم بھی تم خود ہی ہو نہ کہ ہم۔
34:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 34:32
Al-Mukhtasar
32-حق سے تکبر کرنے والے وہ لوگ جن کی پیروی کی گئی، اپنے ان پیروکاروں سے کہیں گے جنھیں انھوں نے کمزور سمجھا: کیا ہم نے تمھیں اس ہدایت سے روکا تھا جو محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) تمھارے پاس لائے تھے؟ نہیں بلکہ تم خود ظالم، فسادی اور بگاڑ پیدا کرنے والے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 432
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 431
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 432
آیت 34:32 کس سورت میں ہے؟
سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 34:32 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 34:32 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 432 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 431 · نسخ مصحف (612 صفحات): 432.
آیت 34:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 34:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 34:32: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 34:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 34:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,638 ہے۔
سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔
سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ سبا مکی ہے۔
کیا آیت 34:32 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 34:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔