مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:33 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 33 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3639، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 432 پر ہے۔

وَقَالَ ٱلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُواْ لِلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْ بَلۡ مَكۡرُ ٱلَّيۡلِ وَٱلنَّهَارِ إِذۡ تَأۡمُرُونَنَآ أَن نَّكۡفُرَ بِٱللَّهِ وَنَجۡعَلَ لَهُۥٓ أَندَادٗاۚ وَأَسَرُّواْ ٱلنَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُاْ ٱلۡعَذَابَۚ وَجَعَلۡنَا ٱلۡأَغۡلَٰلَ فِيٓ أَعۡنَاقِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۖ هَلۡ يُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

(اس کے جواب میں) یہ کمزور لوگ ان متکبروں سے کہیں گے، (نہیں نہیں) بلکہ دن رات مکروفریب سے ہمیں اللہ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کے شریک مقرر کرنے کا تمہارا حکم دینا ہماری بےایمانی کا باعﺚ ہوا1 ، اور عذاب کو دیکھتے ہی سب کے سب دل میں پشیمان ہو رہے ہوں گے2، اور کافروں کی گردنوں میں ہم طوق ڈال دیں گے3 انہیں صرف ان کے کئے کرائے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی ہم مجرم تو تب ہوتے، جب ہم اپنی مرضی سے پیغمبروں کی تکذیب کرتے، جب کہ واقعہ یہ ہے کہ تم رات دن ہمیں گمراہ کرنے پر اور اللہ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کا شریک ٹھہرانے پر آمادہ کرتے رہے، جس سے بالآخر ہم تمہارے پیچھے لگ کر ایمان سے محروم رہے۔
  2. 2 یعنی ایک دوسرے پر الزام تراشی تو کریں گے لیکن دل میں دونوں ہی فریق اپنے اپنے کفر پر شرمندہ ہوں گے۔ لیکن شماتت اعدا کی وجہ سے ظاہر کرنے سے گریز کریں گے۔
  3. 3 یعنی ایسی زنجیریں جو ان کے ہاتھوں کو ان کی گردنوں کے ساتھ باندھیں گی۔
  4. 4 یعنی دونوں کو ان کے عملوں کی سزا ملے گی، لیڈروں کو ان کے مطابق، اور ان کے پیچھے چلنے والوں کو ان کے مطابق، جیسے دوسرے مقام پر فرمایا «لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَلَكِنْ لا تَعْلَمُونَ» (الأعراف: 38) یعنی ”ہر ایک کو دگنا عذاب ہوگا“۔

34:33 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:33 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:33

Al-Mukhtasar

33-جن پیروکاروں کو ان کے سرداروں نے کمزور سمجھا، وہ اپنے ان پیشواؤں سے کہیں گے جو حق سے تکبر کرنے والے تھے: بلکہ ہمیں ہدایت سے تمھارے دن رات کے اس مکر و فریب نے روکا جو تم ہمارے ساتھ کرتے تھے جب تم ہمیں اللہ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کے سوا دیگر مخلوقات کی عبادت کا حکم دیتے تھے۔ جب وہ عذاب دیکھیں گے اور جان لیں گے کہ انھیں عذاب ہونے والاہے تو اس پچھتاوے کو چھپائیں گے جو دنیا میں کفر پر قائم رہنے سے انھیں ہوگا۔ ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے۔ یہ سزا انھیں دنیا میں کیے گئے ان اعمال ہی کی بنا پر دی جائے گی جو وہ غیراللہ کی عبادت اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانیاں کر کے کرتے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
34
مدینہ مصحف (604 صفحات)
432
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
432
نسخ مصحف (612 صفحات)
433
آیت 34:33 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:33 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:33 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 432 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 432 · نسخ مصحف (612 صفحات): 433.

آیت 34:33 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 34.

آیت 34:33 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:33: حروف کی تعداد 158، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:33 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:33 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,639 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:33 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:33 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play