مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:36 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 36 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3642، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 432 پر ہے۔

قُلۡ إِنَّ رَبِّي يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ

کہہ دیجیئے! کہ میرا رب جس کے لئے چاہے روزی کشاده کردیتا ہے اور تنگ بھی کردیتا ہے1 ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس میں کفار کے مذکورہ مغالطے اور شبہے کا ازالہ کیا جا رہا کہ رزق کی کشادگی اور تنگی اللہ کی رضا یا عدم رضا کی مظہر نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق اللہ کی حکمت ومشیت سے ہے۔ اس لئے وہ مال اس کو بھی دیتا ہے جس کو وہ پسند کرتا ہے اور اس کو بھی جس کو ناپسند کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے غنی کرتا ہے، جس کو چاہتا ہے فقیر رکھتا ہے۔

34:36 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:36 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:36

Al-Mukhtasar

36- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ملنے والی نعمتوں پر غرور کرنے والے ان لوگوں سے کہہ دیں: میرا رب جس کا چاہے رزق کھلا کرتا ہے یہ امتحان لینے کے لیے کہ کیا وہ شکر کرتا ہے یا ناشکری، اور وه جس کی روزی چاہے تنگ کر دیتا ہے یہ جانچنے کے لیے کہ کیا وہ صبر کرتا ہے یا ناراض ہوتا ہے، لیکن لوگوں کی اکثریت یہ نہیں جانتی کہ اللہ کمال حکمت والا ہے۔ وہ ہر فیصلہ ہی کمال حکمت کے ساتھ کرتا ہے۔ جس نے اس کی حکمت کو جانا سو جانا اور جو جاہل رہا سو جاہل رہا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
432
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
432
نسخ مصحف (612 صفحات)
433
آیت 34:36 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:36 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:36 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 432 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 432 · نسخ مصحف (612 صفحات): 433.

آیت 34:36 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 34:36 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:36: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:36 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:36 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,642 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:36 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:36 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play