مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:37 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3643، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 432 پر ہے۔

وَمَآ أَمۡوَٰلُكُمۡ وَلَآ أَوۡلَٰدُكُم بِٱلَّتِي تُقَرِّبُكُمۡ عِندَنَا زُلۡفَىٰٓ إِلَّا مَنۡ ءَامَنَ وَعَمِلَ صَٰلِحٗا فَأُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ جَزَآءُ ٱلضِّعۡفِ بِمَا عَمِلُواْ وَهُمۡ فِي ٱلۡغُرُفَٰتِ ءَامِنُونَ

اور تمہارے مال اور اوﻻد ایسے نہیں کہ تمہیں ہمارے پاس (مرتبوں سے) قریب کردیں1 ہاں جو ایمان ﻻئیں اور نیک عمل کریں2 ان کے لئے ان کے اعمال کا دوہرا اجر ہے3 اور وه نڈر و بےخوف ہو کر باﻻ خانوں میں رہیں گے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی یہ مال اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ ہمیں تم سے محبت ہے اور ہماری بارگاہ میں تمہیں خاص مقام حاصل ہے۔
  2. 2 یعنی ہماری محبت اور قرب حاصل کرنے کاذریﻌہ تو صرف ایمان اور عمل صالح ہے جس طرح حدیث میں فرمایا ”اللہ تعالیٰ تمہاری شکلیں اور تمہارے مال نہیں دیکھتا، وہ تو تمہارے دلوں اورعملوں کو دیکھتا ہے“۔ (صحيح مسلم، كتاب البر ، باب تحريم ظلم النفس)
  3. 3 بلکہ کئی کئی گنا، ایک نیکی کا اجر کم از کم دس گنا مزید سات سو گنا بلکہ اس سے زیادہ تک۔

34:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:37 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:37

Al-Mukhtasar

37-تمھارے مال اور تمھاری اولاد جن پر تم فخر کرتے ہو، یہ تمھارے لیے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کا سرٹیفکیٹ نہیں، مگر جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا اور اس نے نیک عمل کیے تو وہ دوہرا اجر سمیٹے گا، چنانچہ مال کے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے اور اولاد کے اس کے لیے دعا کرنے سے اسے اللہ کا قرب حاصل ہوگا، لہٰذا انھی نیک عمل کرنے والے مومنوں کے لیے ان کی نیکیوں کا دوگنا ثواب ہے اور وہ جنت کے بالا خانوں میں ہر اس عذاب سے امن میں ہوں گے جس سے وہ ڈرتے تھے اور انھیں موت اور نعمتوں کے چھن جانے کا خوف بھی نہیں ہو گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
432
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
432
نسخ مصحف (612 صفحات)
433
آیت 34:37 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:37 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:37 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 432 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 432 · نسخ مصحف (612 صفحات): 433.

آیت 34:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 34:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:37: حروف کی تعداد 98، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,643 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:37 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play