مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:45 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 45 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3651، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 433 پر ہے۔

وَكَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ وَمَا بَلَغُواْ مِعۡشَارَ مَآ ءَاتَيۡنَٰهُمۡ فَكَذَّبُواْ رُسُلِيۖ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيرِ

اور ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی ہماری باتوں کو جھٹلایا تھا اور انہیں ہم نے جو دے رکھا تھا یہ تو اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے، پس انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا، (پھر دیکھ کہ) میرا عذاب کیسا (سخت) تھا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ کفار مکہ کو تنبیہ کی جا رہی ہے کہ تم نے تکذیب وانکار کا جو راستہ اختیار کیا ہے۔ وہ نہایت خطرناک ہے۔ تم سے پچھلی امتیں بھی، اس راستے پر چل کر تباہ وبرباد ہوچکی ہیں۔ حالانکہ یہ امتیں مال ودولت، قوت وطاقت اور عمروں کے لحاظ سے تم سے بڑھ کر تھیں، تم تو ان کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچتے۔ لیکن اس کے باوجود وہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں۔ اسی مضمون کو سورۂ احقاف کی آیت 26 میں بیان فرمایا گیا ہے۔

34:45 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:45 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:45

Al-Mukhtasar

45- اگلی امتوں نے بھی جھٹلایا، جیسے عاد، ثمود اور قومِ لوط اور آپ کی قوم کے مشرک تو اس قوت و طاقت، عزت و شہرت اور مال و تعداد کا عُشرِ عشیر بھی نہیں رکھتے جو ان اگلی امتوں کو حاصل تھا، پھر ان سب نے اپنے اپنے رسول کو جھٹلایا تو ان کے مال، قوت اور تعداد نے انھیں کوئی فائدہ نہ دیا اور ان پر میرا عذاب آگیا۔ پھر اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! دیکھیے میرا ان پرانکار کرنا اور انھیں عذاب دینا کیسا رہا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
433
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
433
نسخ مصحف (612 صفحات)
434
آیت 34:45 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:45 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:45 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 433 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 433 · نسخ مصحف (612 صفحات): 434.

آیت 34:45 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 34:45 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:45: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:45 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:45 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,651 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:45 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:45 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play